جڑانوالہ ، این اے 16،پی پی 79 کے 49امیدوار ان کو انتخابی نشان الاٹ کر د یئے گئے، حتمی فہرست آویزاں

انتخابی نشان الاٹ ہوتے ہی انتخا بی گہما گہمی عرو ج پر ، قو می کی 2،صو با ئی کی 4نشستو ں پر کا نٹے دا ر مقا بلہ متو قع ، سیا سی سر گر میو ں میں تیز ی آ گئی ، متعلقہ حلقو ں میں دفا ترکھول دیے گئے

ہفتہ 30 جون 2018 23:43

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2018ء) جڑانوالہ قومی کے 16، صوبائی کے 79امیدوار ان کو49 انتخابی نشان الاٹ کر دیے گئے حتمی فہرست آویزاں کر دی گئی۔ انتخابی نشان الاٹ ہوتے ہی انتخا بی گہما گہمی عرو ج پر ، قو می کی 2صو با ئی کی 4نشستو ں پر کا نٹے دا ر مقا بلہ متو قع ، سیا سی سر گر میو ں میں تیز ی آ گئی ، متعلقہ حلقو ں میں دفا ترکھول دیے گئے، حجرو ں میں ووٹر ز کے لئے تقا ریب کا انعقا د کیا جا نے لگا۔

متعلقہ حلقے جھنڈو ں ، بینرز ، پو رٹر س سے سج گئے۔ امید وا رو ں کی جا نب سے نا را ض کا ر کنو ں کو ما ننے کی منت سما جت، حلقہ این اے 102سیا سی پنڈتو ں کی توجہ کا مر کز بن گیا۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ این اے 102میں قومی اسمبلی کے 16امیدواران پی ٹی آئی ملک نواب شیر وسیر (بلا)، ن لیگ طلال چودھری (شیر)، پی پی پی رائے شاہجہان (تیر)، ثناء اللہ قمر باجوہ (سیب )، چودھری طیب عارف (بیل )، رشید احمد خان رانا (عقاب)، ریاض احمد (مکا)، سعدیہ اختر (انسانی آنکھ)، تحریک لبیک پاکستان سید طیب رضا شاہ (کرین)، عرفان شاہد وسیر(پنسل)، عمیر وصی چودھری (مٹکا)، کاشف الطاف (کرسی )، اشرف چودھری (پنکھا)، سابق صوبائی وزیر اوقاف اکرم چودھری (بالٹی )، بلال بدر چودھری (جیپ)۔

(جاری ہے)

جبکہ پی پی 99میں 17 امیدواران جن میںمسلم لیگ ن چودھری اکبرعلی گجر (شیر )،پی ٹی آئی علی اختر چودھری(بلا)، پیپلز پارٹی میاں ابو بکر حمزہ (تیر) ، ثناء اللہ باجوہ(سیب ) ، چودھری محمد اشرف (گیس سلنڈر) ، حاجی محمد رضوان (جیپ) سہیل اقبال (کرسی )، علی ظفر (کھڑکی ) عرفان امین (چارپائی) ، فیاض احمد (پنکھا) ، کاشف حسین عطاری (ٹیبل لیمپ)، محمد اکرم چودھری (بالٹی ) ، الیاس زاہد (کتاب)، شعیب ادریس (ٹیلی فون)، محمد طلال بدر (پیالہ) ، محمد یٰسین (سکوٹر) ۔

حلقہ پی پی 100کے 19امیدواروںجن میںپی ٹی آئی چودھری ظہیر الدین (بلا) ، مسلم لیگ ن عفت معراج اعوان(شیر)،پیپلز پارٹی شفقت رانا (تیر)، اسد نواز کلیار (ٹانگہ )، اصغر علی (بوتل) تیمور علی خان (بیل ) ، ثناء اللہ باجوہ(سیب) ، عبدالرشید(واٹر کولر)، متحدہ مجلس عمل رانا عبدالوحید خان (کتاب) ، عمیر وصی (مٹکا) ،خان بہادر ڈوگر(بالٹی )، ملک فلک شیر سکندر تحریک لبیک (کرین) ، رانا نثار احمدملی مسلم لیگ (کرسی )، نصراللہ ، محمد سرفراز تارڑ (ہتھوڑا) ، محمد شاہجہاں خاں(مگر مچھ) ، محمد ناصر خان (انگور)، محمد یٰسین(ہاکی) ، یعقوب علی (واسکٹ)حلقہ پی پی 101کے 19 جن میںمسلم لیگ ن رائے حیدر علی خاں کھرل(شیر)،پی ٹی آئی میاں غلام حیدر باری(بلا)، رائے شہباز کلیار پیپلز پارٹی (تیر)ڈاکٹر ولایت علی تحریک لبیک (کرین)،مرزا ارشد بیگ (بالٹی)، ثناء اللہ باجوہ (سیب ) ، رائے اعجاز حسین کھرل (بیلنا)، رائے عثمان خان (مٹکا)، ریاست علی (بوتل)، سرفرازاحمد پنسل ،عبدالباسط فاروق،(سورج مکھی )، کاشف الطاف بٹ(کرسی)، فیصل صالح حیات (مکا)، محمد نعیم متحدہ مجلس عمل (کتاب) محمد وحید بٹ (تانگہ )، محمد یٰسین (بادشاہ )، ناصر عباس (بیل)، ولایت خان (بندوق)، ڈاکٹر ولایت علی (کرین)، حلقہ پی پی 102کے 24امیدواران جن میںمسلم لیگ ن سردار سکندر حیات جتوئی(شیر)، پی ٹی آئی عادل پرویز گجر(بلا)، پیپلز پارٹی حسن سردار جتوئی (تیر)، احسن رضا (بندوق)،اشفاق احمد ، الطاف حسین ۰بوتل)، ارسلان جتوئی(بیل)، اویس عتیق(تالا)، چودھری محمد اشرف(برش)، سرفراز (پنسل)، شہباز علی (کرکٹ وکٹ)، عامر اکرم (کرین )، عاشق علی ساغر (ہتھوڑا)، عبدالرشید (کتاب) ، مجاہد فاروق (جیپ)، مجیب الرحمن ( ٹریفک سگنل)، محمد اصغر حسین(توپ)، محمد خان (ٹوکری) ، محمد رمضان (جگ) ، محمدشکور (مٹکا)، محمد شیر ناصر(خرگوش)، محمد محسن ثناء (بادشاہ )، محمد مشتاق احمد (بالٹی )، نبیل نبی (ڈھول)الاٹ کر دیے گئے ۔

25جو لا ئی کو ہو نے وا لے عام انتخا با ت کے لئے جڑانوالہ میں انتخا بی گہما گہمی عرو ج پر پہنچ چکی ہے قو می کی 2اور صو با ئی کی 4نشستو ں پر کا نٹے دا ر مقا بلہ متو قع ہے مذکو رہ حلقوں میں سیا سی سر گر میو ں میں تیزی آ گئی ہے۔ اور سیا سی جما عتیں میدا ن میں آ گئی ہیں اور اپنے اپنے امید وا رو ں کو کا میا ب بنا نے کے لئے پر عزم ہیں جب کہ امیدوا ر بھی الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

امید وار و ں کی جا نب سے گھر گھر سے انتخا بی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اور اپنے اپنے حلقو ں میں جو ڑ توڑ کے لئے دا ئو پیچ آ ز ما ئے جا رہے ہیں۔ جبکہ امیدوا رو ں اور سیا سی جما عتو ں کی جانب سے نا را ض رہنما ئو ں ، کا رکنو ں ، ووٹر ز کو منا نے کے لئے منت سما جت کی جا رہی ہے۔ اور منتخب ہو نے کی صو رت میں مختلف وعدے کئے جا رہے ہیں۔ کا رنر میٹنک کا سلسلسہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

امید وا رو ں نے ووٹ کے حصول کے لئے عوام کو سبز با غ دیکھانا شروع کر دیا ہے جبکہ اپنی کا میا بی کو یقینی بنا نے کے لئے ہر امید وا ر پر عزم ہیں۔ امید وا رو ں کی کو شش ہے کہ زیا دہ سے زیا دہ لو گو ں کی تو جہ حا صل کریں۔ سیا سی امیدوا رو ں نے حلقو ں میں نہ صرف انتخا بی دفتر کھول رکھے ہیں بلکہ حجرو ں و دیگر مقا ما ت پر با قا عدہ تقا ریب کا انعقا د کیا جا رہا ہے۔

جہا ں نا صرف وہ خو د مو جو د رہتے ہیں بلکہ حلقہ کے ووٹر کی آ مد کا سلسلہ بھی را ت گئے تک جا ری رہتا ہے۔ انتخا بی سر گر میو ں کی دوران امیدوارو ں کی کو شش ہو تی ہے کہ زیا دہ سے زیا دہ لو گوں کو پا رٹی منشو ر سے آ گا ہ کریں انتخا بی دفا تر اور حجرو ں میں امیدوارو ں کی تصاویر پر مشتمل بینر ز اور پینا فیلکس آ ویزا ں کئے گئے ہیں۔ امیدوارو ں کی کو شش ہے کہ وہ حلقہ میں اثرو رسو خ رکھنے والی شخصیا ت کو اپنے قریب کریں۔

امیدوارو ں نے عوام کی خو شی غمی میں بھی شرکت شروع کر دی ہے۔ حلقو ں میں ووٹو ں کے حصول کے لئے ٹو لیو ں کی صو رت میں مسائل سے دو چا ر عوام سے ملنا جلنا شروع کر رکھا ہے، امیدوا رو ں کو عوامی سطح پرکئی سوا لو ں کا سا منا بھی ہے اور حلقہ میں ووٹر ز کو جوا بدہ ہوبا پڑ رہا ہے۔