نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا بارشوںکے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

ہفتہ 30 جون 2018 23:46

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا بارشوںکے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی ..
لاہور۔30 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے بارشوںکے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثات میں زخمی ہونے والوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ اورمتعلقہ محکمے الرٹ رہیں اور نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے تمام تر وسائل اور اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات اور تیاریاں مکمل ہونی چاہئیں۔