نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے ائیروائس مارشل عرفان احمد کی ملاقات، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

پاک فضائیہ نے امن کے قیام کیلئے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں، قوم کو پاک فضائیہ کی بہادری اور جرأت پر ناز ہے ،ڈاکٹر حسن عسکری

ہفتہ 30 جون 2018 23:46

نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے ائیروائس مارشل عرفان احمد کی ملاقات، پاک ..
لاہور۔30 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے آج ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ پاکستان ائیر فورس،ائیروائس مارشل عرفان احمد نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ نے ایئر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ایئر کمانڈ پاکستان ایئرفورس کا منصب سنبھالنے پر ایئر وائس مارشل عرفان احمد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نگران وزیراعلیٰ نے پیشہ ورانہ امور پرمہارت اور فضائی سرحدوںکی بہترین حفاظت پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل فورس ہے اور اس کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدودکے تحفظ کیلئے جرأت اوربہادری کی تاریخ رقم کی ہے ۔نگران وزیراعلیٰ نے پنجاب نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوکہا کہ پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے اور قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بہادری اور جرأت پر ناز ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر حسن عسکری پاک فضائیہ کے افسروں اور جوانوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں او ر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک تاریخ رقم کی ہے۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ملک کے دفاع کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں اورفضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فضائیہ کے شاندار کردار کی دنیا بھی معترف ہے۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک فضائیہ نے فضائی حدود کے دفاع کیلئے شاندار خدمات سرانجام دینے کے ساتھ معاشرے کی ترقی کیلئے بھی بہترین انداز میں کام کیا ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں پاک فضائیہ کی خدمات گرانقدر ہیںاورڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے ایئرفورس نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کام کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران پاک فضائیہ نے ریسکیو آپریشن کرکے قومی خدمت سرانجام دی ہیں۔