ڈاکٹر حسن عسکری سے سیکرٹری قانون پنجاب ابوالحسن نجمی کی الوداعی ملاقات

ہفتہ 30 جون 2018 23:46

ڈاکٹر حسن عسکری سے سیکرٹری قانون پنجاب ابوالحسن نجمی کی الوداعی ملاقات
لاہور۔30 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے وزیراعلیٰ آفس میں سیکرٹری قانون پنجاب ابوالحسن نجمی نے الوداعی ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ نے پیشہ ورانہ انداز میں سرکاری فرائض کی ادائیگی پر سیکرٹری قانون کی خدمات کو سراہااور سیکرٹری قانون ابوالحسن نجمی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ آپ نے سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے بہترین انداز میں کام کیا ہے۔آپ باصلاحیت آفیسر اور اپنے شعبے میں خاص مہارت رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آپ نے اپنے فرائض دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیئے ہیں۔نگران صوبائی وزیر قانون و خزانہ ضیاء حیدر رضوی اورسیکرٹری وزیراعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔