شہر بھر میں موسلادار بارش کے باعث بارش کا پانی سٹرکوں پر کئی کئی فٹ کھڑا

ہفتہ 30 جون 2018 23:50

چنیوٹ ۔30 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) شہر بھر میں موسلادار بارش کے باعث بارش کا پانی سٹرکوں پر کئی کئی فٹ کھڑا ہو گیا بارش کے پانی کے باعث ڈپٹی کمشنر آفس اور ڈی پی او آفس میں بھی پانی داخل ہو گیا میونسپل کمیٹی کے عملہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بھر سے جاری بارش کے باعث سٹرکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں سٹرکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا جس کے باعث شہر کے تمام داخلی راستے بند ہو گئے بارش کے باعث نشیبی علاقے بھی زیر آب آ گئے جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا دوسری طرف شہری و سماجی حلقوں نے میونسپل کمیٹی کے عملہ کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا اور ان کی ناقص کارکردگی پر غم و غصہ کا اظہار کیا سارا دن سیوریج سسٹم بند ہونے سے گندا پانی سٹرکوںپر کھڑا رہا جس کے باعث راہگیر افراد کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :