NA-226 سے پاک سرزمین پارٹی کے نامزد اُمیدواروں نواب راشد علی خان،راحیل قائم خانی،اعجا ز شیخ کا مختلف علاقوں کا دورہ

اتوار 1 جولائی 2018 00:10

حیدر آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2018ء) پاک سرزمین پارٹی NA-226 کے نامزد اُمیدوار نواب راشد علی خان اور پی ایس65 کے امیدوار راحیل قائم خانی اور پی ایس 64 کے اُمید وار اعجا ز شیخ نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عوام کو پی ایس پی کی دعوت دی ، لطیف آباد نمبر12میں ملک برادری سے ملاقات کرتے ہوئے نواب راشد علی خان نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج لطیف آباد میں ہمارے قائم کردہ بھٹائی ہسپتال اور کوہسار کالج اس کے علاوہ کئی اسکول تعمیر کردہ ہمارے کام کا منہ بولتا ثبوت ہیں لیکن بعد میں لسانی سیاست نے حیدرآباد کو تباہ و برباد کردیا ، آج کا حیدرآباد صاف پانی نکاسی وآب جیسے گھمبیر مسائل سے دوچار ہے گذشتہ نمائندوں نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے کرپشن پر توجہ دی، جس کی وجہ سے عوامی فلاح کے منصوبے صرف کاغذات تک محدود رہے اور پیپلز پارٹی نے لسانی تعصب کو ابھارنے کیلئے شہری علاقوں پر کوئی توجہ نہ دی نوجوانوں کو ایک منصوبے کے تحت ملازمتوں ، تعلیم سے دور رکھا ، جس کی وجہ سے آج حیدرآباد تعلیم و ترقی میں بہت پیچھے رہ گیا ہے سید مصطفی کمال و انیس قائم خانی کی دلیرانہ فیصلے کے بدولت آج کا شہری سندھ ظلم و جبر کی سیاست سے آزاد ہوا اب لوگوں کا فرض ہے کہ وہ حقیقی عوام سے محبت کرنے والوں کو منتخب کریں تاکہ سندھ اور حیدرآباد ترقی کرسکے اس کے علاوہ پاک سرزمین پارٹی حیدررآباد NA-227کے تحت پھلیلی تانگہ اسٹینڈ پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، کارنر میٹنگ سے میر حیدر تالپور ، راشد آرائیں ، میر عتیق تالپور ، شعیب جعفری ، طارق کاظمی ، اسرار خانزادہ نے خطاب کیا ، کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے NA-227کے امیدوار راشد آرائیں نے کہا کہ پھلیلی ، پریٹ آباد کو ایک سازش کے تحت ترقی سے محروم کیا گیا اور آج پریٹ آباد پھلیلی مسائل کا آماجگاہ بنا ہوا ہے بہتی ہوئی نالیاں ، ٹوٹے روڈ ، تعلیمی و صحت کی تباہی اس کا مقدر بنادیا گیا ہے گذشتہ منتخب نمائندوں نے اس علاقے کو نظر انداز کیا پھلیلی پریٹ آباد میں آج فراہمی آب و نکاسی کی صورتحال افسوس ناک ہے اور آج بھی یہ علاقہ کسی گائوں کا منظر پیش کرتا ہے پی ایس پی لسانی بنیادوں پر سیاست نہیں کررہی ہے وہ تمام پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے گذشتہ تیس سالوں سے حیدرآباد نے صرف ہڑتالوں ، بھتہ خوری اور کرپشن کی سیاست دیکھی ہے آج پی ایس پی کی بدولت تمام علاقوں میں پاکستان کا پرچم اور وطن سے محبت کرنیوالوں کا اضافہ ہوا ہے سید مصطفی کمال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آج سپریم کورٹ میں مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم ظاہر کرنے پر ان کا کیس سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے ۔