:متحدہ مجلس عمل کے 7قومی اور 18صوبائی حلقوں سے امیدواروں کو ’کتاب‘ کا انتخابی نشان الاٹ

اتوار 1 جولائی 2018 12:50

فیصل آباد۔یکم جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے فیصل آباد کے 7قومی اور 18صوبائی حلقوں سے امیدواروں کو ’کتاب‘ کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا۔قبل ازیں انتخاب لڑنے والے امیدواروں نے متحدہ مجلس عمل پاکستان کے صدر مولانا فضل الرحمن کے دستخطوں سے جاری کئے گئے انتخابی ٹکٹ اپنے اپنے ریٹرننگ افسران کو جمع کروائے جبکہ متحدہ مجلس عمل ضلع فیصل آباد کے امیدواران نے کاغذات نامزدگی کلیئر ہونے کے بعد ضلع بھر میں ریٹرننگ آفیسروں کے دفاتر میں پارٹی وابستگی کے حلف نامے بھی جمع کروا دیئے ۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101 سے عفیفہ صدیقی ،این اے 103 سے پیر مدثر شاہ،این اے 104 سے پرویز علی خاں،این اے 106 سے ڈاکٹر ممتاز حسین ،این اے 107 سے قاری محمد حنیف بھٹی ، این اے 108 سے مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ، این اے 109 سے سردار ظفر حسین اور اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 سے میاںمحمد مختار،پی پی 99 سے رانا محمد الیاس ، پی پی 100سے رانا عبدالوحید، پی پی 101 سے محمد نعیم ہنجرا، پی پی 102 سے مولانا عبدالرشید حجازی،پی پی 103 سے شہزاد بختاور،پی پی 104 سے رانا محمدثاقب سعید، پی پی 105 سے عثمان غنی ،پی پی 107 سے مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ ،پی پی 108 سے عفیفہ صدیقی، پی پی 109 سے محمد عظیم رندھاوا، پی پی 110 سے ملک محمد دین، پی پی 111 سے چودھری فضل الہٰی جٹ، پی پی 112 سے فرخ شہزاد،پی پی 113 سے مخدوم زادہ سید محمد زکریا شا ہ ، پی پی 114 سے مفتی عبدالشکور رضوی،پی پی 115 سے رائے محمد اکرم خاں،پی پی 117 سے صفدر علی شان ایڈووکیٹ کتاب کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔