چین نے پاکستان کو 1ارب ڈالر کا قرضہ دے دیا

چین نے پاکستان کو یہ قرضہ آئی ایم ایف سے ایک اور بیل آؤٹ پیکج کے خطرے سے بچانے کے لیے دیا،وزارت خزانہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 1 جولائی 2018 12:53

چین نے پاکستان کو 1ارب ڈالر کا قرضہ دے دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2018ء) چین نے پاکستان کو 1ارب ڈالر کا قرضہ دے دیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان کو زر مبادلہ ذخائر میں اضافے کے لیے ایک ارب روپے ڈالر کا قرضہ دے دیا ہے۔وزات خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کو یہ قرضہ آئی ایم ایف سے ایک اور بیل آؤٹ پیکج کے خطرے سے بچانے کے لیے دیا۔گزشتہ ہفتے پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر مئی 2017ء کے 16.4ارب ڈالر سے کم ہو کر 9.66ارب ڈالر ہو گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ قرضہ مئی میں چین سے ایک سے دو ارب ڈالر کے قرضے کے حصول کے لیے ہونے والے مذاکراے کا نتیجہ ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے قرضہ ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔دوسری جانب ترجما وزارت خزانہ کے اس حوالے سے مزید تبصرہ نہیں کیا۔اس قرضے کے ساتھ چین کی جانب سے پاکستان کو رواں مالی سال کے دوران ملنے والا قرضہ پانچ ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ قرض اسلام آباد کی جانب سے چین پر بڑھتے ہوئے انحصار کی نشاندہی کرتا ہے،ذرائع نے چین کی جانب سے قرض ملنے کی تصدیق کردی ہے۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق اس سلسلے میں وزارت خزانہ کے ترجمان نے کوئی جواب نہیں دیا۔یاد رہے چین کی جانب سے گزشتہ دنوں پاکستان کو خصوصی طور پر ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم فراہم کی گئی تھی۔ یہ رقم بنا سود کے پاکستان کو ادا کی گئی تھی۔

بتایا جا رہا تھا کہ پاکستان کو دی جانے والی رقم پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے دی گئی ہے۔ تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے چین کی جانب سے ہی فراہم کردہ رقم کے باعث بڑا بیرونی قرضہ ادا کیا ہے۔ چین کی مہربانی سے پاکستان 1 کھربے روپے سے زائد کا بیرونی قرضہ بروقت اتارنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے متعدد غیر ملکی بینکوں اور دیگر اداروں کو قرضوں کی واپسی کی قسط کی مد میں 1.2 ارب ڈالرز کی رقم ادا کی گئی ہے۔ چند ہی دنوں میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر اچانک خطرناک کم حد تک پہنچ گئے تھے۔