Live Updates

’’عمران عوام کے ووٹوں سے نہیں جیت سکتے‘‘ترجمان بلاول بھٹو زر داری

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے جیت کر دکھائیں ،ْ مصطفی نواز کھوکھر

اتوار 1 جولائی 2018 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ تحریک انصاف آج کی مسلم لیگ ق ہے، جسے بے ساکھیوں پر کھڑا کیا گیا ہے، عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے جیت کر دکھائیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان نے عوام کا پیسہ طالبان کے استاد کے مدارس کو دے دیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پی کے کی عوام آپ سے حساب مانگ رہے ہیں، پہلے انہیں جواب دیں۔

مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ کرپشن کی دولت پر چلنے والے ٓج کرپشن پر بھاشن دیتے پھر رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں احتساب کے ادارے کو ختم کرنے والا کس منہ سے کرپشن کے خلاف بات کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں کے پی میں احتساب کا نظام کیوں بننے نہ دیا ٹکٹوں کی فروخت کا بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے، عمران خان اپنی خیر منائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات