متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ سے سرگودھا میں کتاب کے نام پر خاتون بھی الیکشن لڑ رہی ہیں

اتوار 1 جولائی 2018 13:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ سے سرگودھا میں کتاب کے نام پر خاتون بھی الیکشن لڑ رہی ہیں،زرائع کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 سے محمد حنیف،،حلقہ این اے 90 سے ڈاکٹر ارشد شاہد،حلقہ این اے 91 سے حافظ فرحان احمد گجر، حلقہ این اے 92 سے خاتون شہناز بی بی،صوبائی حلقہ پی پی 72 سے زبیر احمد احمد گوندل،حلقہ پی پی 76 سے الیاس محمود،حلقہ پی پی 81 سے ملک بشیر اعوان امیدوار ہیں۔