Live Updates

سرگودھا سے قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں میں پانچ خواتین اور چار ڈاکٹرز سمیت نشانات ملنے پر 51 امیدواران الیکشن لڑیں گے

اتوار 1 جولائی 2018 15:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) سرگودھا سے قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں میں پانچ خواتین اور چار ڈاکٹرز سمیت نشانات ملنے پر 51 امیدواران الیکشن لڑیں گے جن میں حلقہ این اے 88 سے مسلم لیک ن کے ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ،پی پی پی کے اظہارالحسن، تحریک انصاف کے ندیم افضل چن، متحدہ مجلس عمل کے محمد حنیف،آزاد آصف علی انتخابی نشان کرین اور راو طاہر مشرف انتخابی نشان جیپ ،حلقہ این اے 89 سے مسلم لیگ ن کے محسن شاہ نواز رانجھا ،پی پی پی کے محمد اسلم مڈھیانہ،تحریک انصاف کے اسامہ غیاث میلہ۔

آزاد خاتون رخشندہ نواز انتخابی نشان پنسل اورالطاف حسین رانجھا انتخابی نشان چمچ ،حلقہ این اے 90 سے مسلم لیگ ن کے حامد حمید،پی پی پی کے تسنیم احمد قریشی،تحریک انصاف کی خاتون ڈاکٹر نادیہ عزیز ، متحدہ مجلس عمل کے ڈاکٹرارشد شاہد، آزاد خواتین ارم حامد انتخابی نشان پینسل،آسیہ مقبول انتخابی نشان اولمپک مشعل، ممتاز اختر کاہلوں انتخابی نشان سیٹی،احمد خان انتخابی نشان بھیڑ،جمال الدین انتخابی نشان بالٹی،حمزہ متین انتخابی نشان بندوق،منیر کھرل انتخابی نشان کرسی،زبیر طارق انتخابی نشان کرین،سجاد حسین انتخابی نشان جگ،طاہر فاروق انتخابی نشان سورج مکھی کا پھول،محمد اسلم انتخابی نشان مٹکا۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 91 سے مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی،پی پی پی کے طارق محمود گجر، تحریک انصاف نے عامر سلطان چیمہ، متحدہ مجلس عمل کے فرحان احمد گجر، آزادحافظ طلحہ سعید انتخابی نشان کرسی،مبشر احمد انتخابی نشان سائیکل، خاور جاوید انتخابی نشان بیل، عادل رحمان انتخابی نشان تانگہ، محمد سرور انتخابی نشان پینسل،محمدشہزاد انتخابی نشان آئس کریم،محمد علی انتخابی نشان مٹکا،ندیم اعوان انتخابی نشان کرین،حلقہ این اے 92 سے مسلم لیگ ن کے جاوید حسنین شاہ، پی پی پی کے محمد جمشید، تحریک انصاف کے نعیم الدین سیالوی،متحدہ مجلس عمل کی خاتون شہناز بی بی،آزاد ظفر عباس انتخابی نشان مٹکا،سردار شفقت بلوچ انتخابی نشان ٹیلی ویڑن،سید احمد مہندی انتخابی نشان بندوق،رضاعلی انتخابی نشان سیب،عنصر بلوچ انتخابی نشان بالٹی،گل محمد انتخابی نشان گنار،اورمحمد اظہر عباس انتخابی نشان کرین پر امیدوار ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات