ضلع باجوڑ کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این ای40اور 41 کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے

اتوار 1 جولائی 2018 15:00

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) ضلع باجوڑ کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این ای40اور 41 کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے ۔ جماعت اسلامی کے امیدواروں حاجی سردار خان اور مولانا عبدالمجید کو مٹکے کے نشانات الاٹ کردی گئی ہیں ۔ جماعت اسلامی کے امیدواروں کی جانب سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد اُن کو یہ نشانات الاٹ کردی گئی ہیں۔

حلقہ این ای41 ٹرائبل ایریا ٹوکے آزاد امیدوار ملک محمد آیاز کو چارپائی ، ملک سلطان زیب کو پنکھا،شہاب الدین خان کو پتہ،مولانا عبدالمجید کومٹکا ، شیر احمدکو سیب ، ملک حفیظ الرحمن کو جیپ ، سیاسی امیدواروں میں پیپلز پارٹی کے اخونزادہ چٹان کو تیر، پی ٹی ائی کے گل ظفر خان کو بلا، اے این پی کے حاجی گل ذادہ کو لالٹین، متحدہ مجلس عمل کے مولانا عبدالرشید کو کتاب ، پاک سرزمین پارٹی کے وحید زمان کو ڈولفن جبکہ اللہ اکبر تحریک کے امیدوار صلاح الدین کوکرسی کا انتخابی نشان الا ٹ کیاگیاہیں ۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 40ٹرائبل ایریا ون میں آزاد امیدوار شوکت اللہ خان کو پنکھا، حاجی سردار خان کو مٹکا ، جاوید میانداد ہتھ گاڑی ، اسرار الدین خان کو پتہ،ہدایت اللہ کو فورک ، سید بادشاہ کوچائے دانی،آزاد امیدوار معمبر خان کو جیپ ،پیپلز پارٹی کے سید اخونزادہ چٹان کوتیر،اے این پی کے گل افضل کو لالٹین ، پی ٹی آئی کے گلداد خان کو بلا، پاک سرزمین پارٹی کے محمد اسرار کو ڈولفن،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ملک محمد اصغر کو درخت ، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد اکبرخان کو شیر جبکہ قومی وطن پارٹی کے نصیر خان کو چراغ کا نشان الاٹ کیاگیاہیں ۔