کاروان بونیر میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی ورکرز پارٹی نے الیکشن کمپئین کا باقاعدہ آغاز کردیا

اتوار 1 جولائی 2018 15:00

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) کاروان بونیر میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی ورکرز پارٹی نے الیکشن کمپئین کا باقاعدہ آغاز کردیا۔اس سلسلے میں دونوں سیاسی جماعتوں کا ایک مشترکہ اجلاس حجرہ گل خا ن پینا ڑہ میں منعقد ہوا ۔جس میں پیپلز پارٹی اور عوامی ورکرز پارٹی کے قائدین اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اور گھر گھر مہم کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی۔منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی کے 20کے نامزد امیدوار سیف اللہ خان،عوامی ورکرز پارٹی کے مرین خان، کونسلر رحمن زادہ عرف مانے،سرفراز خان ،افسر خان ،شاہ جہان،بخشاد خان،محمد زرین ،درویش خان،اور عبدالقیوم نے کہا کہ انشاء اللہ 25جولائی کا سورج بونیر میں کاروان بونیر کے جیت کا نوید لیکر طلوع ہوگا۔

(جاری ہے)

آج سے گھر گھر اور گلی گلی تک جائیں گے اور لوگوں کو اپنا پیغام پہنچائیں گے۔عوام کی نظریں کاروان بونیر پر لگی ہوئی ہے کیونکہ اسلام ،مذہب پختون قوم اور تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں سے عوام تنگ آچکے ہیں۔بونیر سے منتخب نمائندوں نے عوام کی فلاح وبہبودکیلئے کچھ نہیں کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بونیر جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات پانی ،بجلی،تعلیم،صحت اور گیس سے محروم ہے۔اقتدار میں آکر بونیر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔دونوں جماعتوں کے قائدین اور ورکرز نے یک آواز ہوکر قومی اسمبلی کیلئے بلب کے نشان اور صوبائی اسمبلی کیلئے تیر کے نشان کیلئے ووٹ مانگیں گے۔اور جیت کر دکھائیں گے۔