Live Updates

عمران خان ذاتی نہیں قومی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں،اعجازاحمد چوہدر ی

اتوار 1 جولائی 2018 15:10

لاہور۔یکم جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما نامزد امیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدر ی نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اورعوامی جماعت بن چکی ہے، کر پشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کر نیوالی (ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے اورقوم کے ساتھ ساتھ انکے اپنے اراکین اسمبلی بھی انکا ساتھ چھوڑ رہے ہیں اور کوئی بھی اب ان کی کر پشن بچانے میں انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آنیوالی حکومت پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی اور وزیر اعظم عمران خان ہو ں گے۔

وہ گز شتہ روز پی پی 168سے نامزد امیدوار فیاض بھٹی کی جانب سے یوسی 229میں جاوید بھٹی کے ڈیرے پر کارکنوں کے اعز از میں دئیے گے ناشتے، پی پی 167سے امیدوار نزیرچوہان کے ہمراہ یوسی 222جوہرٹاؤن میں پارٹی رہنما میا ں سرورسگو کی جانب سے منعقدہ جلسے ، یوسی 220,235میں کارنر میٹنگ اور علی چوک بیٹر پنڈ میں علی نقوی کے ہمراہ ڈور ٹو ڈورکمپین کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اعجاز چوہدری نے کہاعمران خان ذاتی نہیں قومی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور (ن) لیگ کا پار لیمنٹ سمیت ہر جگہ سے صفایا ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن نے ملکی بنیادیں کھوکھلی کررکھی ہیں ، شریف فیملی نے ملک وسائل کو بڑی بے دردری سے لوٹا او ر اربوں پتی بنے گے، (ن) لیگ نوا ز شریف اور پیپلز پارٹی آصف زرداری کی کر پشن کے پیسے کو بچانے کی جنگ لڑ ر ہے ہیں مگر وہ اس میں کوئی کامیاب نہیں ہوسکتے اور ان نااہل حکمرانوں کی داخلی اور خارجی پالیساں مکمل طور پر ناکام ہوچکیں ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات