Live Updates

چوروں کا ٹھکانہ اقتدار کے ایوان نہیں بلکہ جیل ہی ہے انکو اب کوئی جیلوں میں جانے سے نہیں بچا سکتا ‘اعجاز چوہدری

عمران خان ذاتی نہیں قومی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور (ن) لیگ کا پار لیمنٹ سمیت ہر جگہ سے صفایا ہو رہا ہے‘رہنما تحریک انصاف

اتوار 1 جولائی 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما نامزد امیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدر ی نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اورعوامی جماعت بن چکی ہے، کر پشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کر نیوالی (ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے اورقوم کے ساتھ ساتھ انکے اپنے اراکین اسمبلی بھی انکا ساتھ چھوڑ رہے ہیں اور کوئی بھی اب حکمرانوں کی کر پشن بچانے میں انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آنیوالی حکومت پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی اور وزیر اعظم عمران خان ہو ں گے ۔

وہ گز شتہ روز پی پی 168سے نامزد امیدوار فیاض بھٹی کی جانب سے یوسی 229میں جاوید بھٹی کے ڈیرے پر کارکنوں کے اعز از میں دئیے گے ناشتے، پی پی 167سے امیدوار نزیرچوہان کے ہمراہ یوسی 222جوہرٹائون میں پارٹی رہنما میا ں سرورسگو کی جانب سے منعقدہ جلسے ، یوسی 220,235میں کارنر میٹنگ اور علی چوک بیٹر پنڈ میں علی نقوی کے ہمراہ ڈور ٹو ڈورکمپین کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اعجاز چوہدری نے کہاکہ 25جولائی کے بعد چوروں کا ٹھکانہ اقتدار کے ایوان نہیں بلکہ جیل ہی ہے انکو اب کوئی جیلوں میں جانے سے نہیں بچا سکتا ، عمران خان ذاتی نہیں قومی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور (ن) لیگ کا پار لیمنٹ سمیت ہر جگہ سے صفایا ہو رہا ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ کرپشن نے ملکی بنیادیں کھوکھلی کررکھی ہیں ، شریف فیملی نے ملک وسائل کو بڑی بے دردری سے لوٹا او ر اربوں پتی بنے گے، (ن) لیگ نوا ز شریف اور پیپلز پارٹی آصف زرداری کی کر پشن کے پیسے کو بچانے کی جنگ لڑ ر ہے ہیں مگر وہ اس میں کوئی کامیاب نہیں ہوسکتے اور ان نااہل حکمرانوں کی داخلی اور خارجی پالیساں مکمل طور پر ناکام ہوچکیں اور ایسے نااہل حکمران ملک کیلئے سب سے بڑا بوجھ بن چکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات