آزاد خطہ کے عوام کو بااختیار اور باوقار بنانے کا وعدہ مسلم لیگ ن نے پورا کر کے دکھا دیا ہے ‘آزادکشمیر میں تعلیمی نظام بہتر بنانے کیلئے موجودہ حکومت نے تاریخی فیصلے کئے ہیں

آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی کی بات چیت

اتوار 1 جولائی 2018 15:50

وادی لیپہ آزادکشمیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ آزاد خطہ کے عوام کو بااختیار اور باوقار بنانے کا وعدہ مسلم لیگ ن نے پورا کر کے دکھا دیا ہے آزادکشمیر میں تعلیمی نظام بہتر بنانے کیلئے موجودہ حکومت نے تاریخی فیصلے کئے ہیں اساتذہ کی بھرتی کیلئے نئی ریکروٹمنٹ پالیسی این ٹی ایس کے نفاذ سے میعاری تعلیم کے فروغ میں بھرپور مدد ملے گی حکومت نے روائتی سیاست چھوڑ کر بلا تخصیص برابری کی بنیاد پر عوام کو ان کا حق دیا ہے نا انصافی اور تعصب سے پاک انداز میں عوامی خدمت کو یقینی بنا رہے ہیںر یاستی ترقی اور خوشحالی کا راستہ میرٹ ، قانون کی بالادستی اور انصاف سے ممکن ہے موجودہ حکومت نے عوام کو میرٹ کی فراہمی کا جو وعدہ کیا وہ پورا کر کے دکھایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وادی لیپہ کے دورہ کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقاتوں اور تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا کہ سفارشی کلچر کے خاتمہ کیلئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں موجودہ حکومت نے عملی کام کر کے دکھایا ہے ریاست کے تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کرتے ہوئے خطہ کو ترقی یافتہ خطہ بنانے کیلئے موجودہ حکومت ایسے اقدامات اٹھائے گی جس سے عوامی محرومیوں کا ازالہ ہو گا ریاست کے وسائل شیر مادر کی طرح لوٹنے والوں کو میرٹ ، گڈ گورننس اور انصاف پسندی ہضم نہیں ہو رہی چور دروازے سے نا اہل لوگوں کو سرکاری ملازمتوں کی صورت میں مسلط کرنے اور کاغذی سکیموں کے ذریعے عوام کے خون پسینے کی کمائی ہڑپ کرنیوالوں پر اب تمام دروازے بند ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں کو جدید سہولیات مہیا کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن وسائل مہیا کرے گی محکمہ تعلیم سے سیاسی مداخلت ختم کر دی ہے اب تمام تقرریاں میرٹ پر ہورہی ہیں آزادکشمیر کے عوام کو برابری کی بنیاد پر تعلیم کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اس معاملے پر کوئی کوتاہی نہیں برتیں گے موجودہ حکومت نے محکمہ تعلیم میں اصلاحات کے سلسلے کا آغاز کیا ہے اسکے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں