بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیںظلم کی انتہاکردی ہے ‘گزشتہ روز بھی چاربے گناہ اورمعصوم کشمیریوںسمیت ایک طالب علم کوبھی شہیدکیاگیااقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر اپنی خاموشی توڑے

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ،سابق وزیرسردارمحمدنعیم خان کی بات چیت

اتوار 1 جولائی 2018 15:50

کوٹلی/فتح پورتھکیالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ،سابق وزیرسردارمحمدنعیم خان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیںظلم کی انتہاکردی ہے گزشتہ روز بھی چاربے گناہ اورمعصوم کشمیریوںسمیت ایک طالب علم کوبھی شہیدکیاگیااقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر اپنی خاموشی توڑے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی مظالم پر عرصہ دراز سے اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم ہے مقبوضہ کشمیرمیںبے گناہ اورمعصوم کشمیریوں کی شہادتیں انسانیت کی تذلیل ہے مودی سرکار نے جنت نظیر وادی کو بارود کا ڈھیر بنا دیا ہے جہاں ہر طرف لاشیں ہی لاشیں دکھائی دیتی ہیں تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے باوجود پاکستانی قومی ترانوں کی آواز بلند کی جوبھارت کے لیے سبق ہے بھارت مقبوضہ کشمیرمیںظلم کے تمام حربے آزمانے کے باوجودکشمیریوںکے حوصلے پست نہیںکرسکا بھارت جا ن چکاہے کہ کشمیریوںکاپاکستانیوںکے ساتھ انتہائی مضبوط ا ور نہ ختم ہونے والارشتہ ہے بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیرمیںرہنے والے بہن بھائیوںپر ہروہ ظلم کیاہے جس کی تاریخ میںکہیںمثال نہیںملتی اس کے باوجودبھی وہ مقبوضہ کشمیرکے اندرنسل درنسل چلنے والی آزادی کی جدوجہدکوختم نہیںکرسکاہرنئے نکلنے والے دن کے ساتھ آزادی کی جدوجہدمیںاضافہ ہورہاہے اورکشمیری اپنی منزل الحاق پاکستان تک اپنی جدوجہدجاری وساری رکھیںگیان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے ایک بیان میںکیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ اور تاریخ کے بد ترین مظالم کو فوری طور پر بندکرے مسئلہ کشمیر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا مسئلہ ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور کشمیریوں کو اپنا پیدائشی حق دیا جائے نہتے اورمعصوم کشمیریوںپرہیوی اورجدیدترین گنوںسے فائرنگ وگولہ باری بھارتی افواج کی بوکھلاہٹ اوران کی شکست کاواضح ثبوت ہے انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے رہائشیوںکی جرات وبہادری کوسلام کرتاہوںجوبھارتی افواج کی توپوںسے نکلنے والے گولے اورکلاشنکوفوںکی گولیوںکواپنے سینوںپرکھاکردشمن کے ناپاک قدم کووطن عزیزپرنہیںرکھنے دے رہے لائن آف کنٹرول کے رہائشی بھارتی افواج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے باوجودبھی اپنے گھروںکونہیںچھوڑرہے ان کی ہمت اورحوصلوںکوداددیتے ہوئے انہیںاس بات کایقین دلاتاہوںکہ مشکل کی ہرگھڑی میںہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں عالمی برادری بھارتی افواج کے مظالم کانوٹس لے اوربھارت پردبائوڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج واپس بلائے آئے روزبھارت کی جانب سے کی جانے والی گولہ باری کے نتیجہ میںنہتے اورمعصوم شہری شہیدہورہے ہیںلوگوںکی املاک کوبھی نقصان ہورہاہے بھارت مقبوضہ کشمیرکے اندراپنی واضح شکست دیکھ کرہوش کھوبیٹھاہے اورمعصوم بچوںکوبھی ٹارگٹ کرکے شہیدکررہاہے انہوںنے کہاکہ بھارت یادرکھے کہ آزادی کی اس جدوجہدمیںکشمیریوںکاخون شامل ہے اورکشمیریوںکاخون رنگ لائے گامقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔