پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ملک میں مہنگائی کا طوفان لائے گا‘عزیز الرحمن چن

اتوار 1 جولائی 2018 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ملک میں مہنگائی کا طوفان لائے گا۔ اس لئے حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔ غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے اپنے دورِ اقتدار میں کل وقتی اقدامات نہیں کئے یہ ہی وجہ ہے کہ حکومت کے جاتے ہی حالات یکسر تبدیل ہو گئے ہیں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عارضی اقدامات کر کے ڈھنگ ٹپائو پالیسی پر عمل کیا ن لیگ کے دعوئوں کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر کہاں گئے ن لیگ نے عارضی اقدامات کئے اقتدار کے جاتے ہیں ملک میں بے یقینی کی صورت حال برپا ہو گئی ہے۔