الیکشن سے قبل دھندلی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں ،لیگی رہنمائوں کو انتخابی مہم چلانے سے روکا جا رہا ہے‘حنا پرویز بٹ

اتوار 1 جولائی 2018 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) مسلم لیگ کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے رہنمائوں پر تشدد اور ہراساں کرنا قابل مذمت ہے،نگران حکومت اور الیکشن کمیشن سازشی عناصر کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنگھ پورہ میں این اے 127میں مریم نواز کے نئے انتخابی آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کچھ لوگ آج بھی ن لیگ کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں ،ان کو سب سے زیادہ خوف میاں نواز شریف کا ہے،الیکشن سے قبل دھندلی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں ،لیگی رہنمائوں کو انتخابی مہم چلانے سے روکا جا رہا ہے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ن لیگ کا ووٹر مزید مضبوط ہو گا،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہو گا کہ کوئی جماعت دوبارہ دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا این اے 127میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہو گی،یہاں 25جولائی کو ہر طرف شیر ہی نظر آئے گا لیگی خواتین میاں نواز شریف کو پیغام ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ گھر گھر پہنچا رہی ہیں،جب تک ووٹ کے تقدس کی بحالی نہیں ہو تی اس وقت پاکستان میں صیح معنوں میں جمہوریت کا تصور نا ممکن ہے۔