سولہویں پینانگ جونیئر اوپن سکوائش، ذیشان زیب اور عبداللہ ندیم نے چاندی کے تمغے جیت لئے

پاکستانی کھلاڑی ذیشان زیب نے انڈر 19 جبکہ عبداللہ ندیم نے انڈر 11میں چاندی کے تمغے جیتے

اتوار 1 جولائی 2018 17:10

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) سولہویں پینانگ جونیئر اوپن سکوائش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی ذیشان زیب نے انڈر 19 اور عبداللہ ندیم نے انڈر 11 ایونٹس میں چاندی کے تمغے جیت لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں منعقدہ ایونٹ میں اتوار کو کھیلے گئے بوائز انڈر 19 ایونٹ کے فائنل میں ملائیشین کھلاڑی سیو یی زیان نے پاکستان کے ذیشان زیب کو زبردست مقابلے کے بعد 13-11، 11-7 اور 11-7 سے ہرا کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا، چاندی کا تمغہ ذیشان کے نام رہا، اسی طرح بوائز انڈر 11 ایونٹ کے فائنل میں ملائیشین کھلاڑی نے پاکستان کے عبداللہ ندیم کو 3-0 سیٹس سے شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :