پیپلز پارٹی ملک بھر سے کلین سو پ کر ے گی ‘ثمینہ خا لد کھر گی

خود کو شیر سمجھ کر آنے والے بکری بن کر فرار کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں‘کارنر میٹنگ سے خطاب

اتوار 1 جولائی 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) صدر پیپلز پار ٹی ویمن و نگ پنجا ب این اے 132سے امیدوار قومی اسمبلی ثمینہ خا لد کھر گی نے کہا ہے کہ خود کو شیر سمجھ کر آنے والے بکری بن کر فرار کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں ، لیگی امیدوار خاطر جمع رکھیں وہ جہاں بھی گئے عوامی نفرت ان کا پیچھا کرتی رہے گی ان خیا لا ت کااظہا ر انہو ں نے انتخا بی مہم کے سلسلہ میں مختلف علا قو ں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیاانہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پار ٹی ہی حقیقی طور پر عوامی پارٹی ہے جس نے ملک اور قوم کی خا طر اپنا لہو پیش کیا بینظیر بھٹو نے ملک اور قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا مار شل کی کی گو د میں پروان چڑھنے والے سیا ستدان ملک کیلئے سکیور ٹی رسک بن چکے مجھے کیو ں نکالے کی ر ٹ لاگانے والو ں کی اصلیت عوام پہچان چکی ہے انہو ں نے مزید کہاکہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے انتخابی مہم شروع ہونے سے پہلے ہی ٹھس ہو گئے ہیں اور کسی غیبی مدد کیلئے دائیں بائیں دیکھ رہے ہیں25جولائی کا دن ملک کی دولت لوٹنے والوں کا یوم حساب ہوگا، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کریں گے پیپلز پارٹی ملک بھر سے کلین سو پ کر ے گی اور آ ئندہ کا وزیراعظم بلاو ل بھٹو زر داری ہو نگے۔