میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس میں ہر حوالے سے مکمل بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کی ہدایت

میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس میں ہر حوالے سے مکمل بورڈ آف گورنرز کی ضرورت ہے ،ْ گفتگو

اتوار 1 جولائی 2018 18:40

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس میں ہر حوالے سے مکمل بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ بورڈ کے اراکین میں متعلقہ شعبوں کے ماہر اور بے داغ شخصیات کو لیا جائے تاکہ کوئی بھی بورڈ کی تشکیل پر اعتراض نہ اُٹھا سکے ۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات اُنہوںنے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں نگران صوبائی وزیر صحت اکبر جان مروت اور سیکرٹری صحت عابد مجید سے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جاری کیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس میں ہر حوالے سے مکمل بورڈ آف گورنرز کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے بلڈنگ ورکس ، آلات کی خریداری ، ادویات کی خریداری اور بجٹ اینڈ اکاونٹس کے معاملات میں معیار اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے متعلقہ شعبوں کی نمائندگی کو ناگزیر قرار دیا ۔

انہوںنے بورڈ میں لیڈی ڈاکٹر کی نمائندگی کی بھی ہدایت کی ۔ دوست محمد خان نے اس موقع پر ہر ڈویژن کی سطح پر ریجنل بلڈ بینک کا قیام یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوںنے ویکسین سٹوریج میں بھی انتہائی احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کی ۔