میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کا سالانہ بجٹ منظور کر لیا گیا

اتوار 1 جولائی 2018 18:40

چیچہ وطنی۔یکم جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2018ء) میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی نے سالانہ فاضل بجٹ2018-19کی منظوری دیدی، ایک پریس ریلیز کے مطابق میونسپل کمیٹی ہال میں کنوینر ملک اصغر گلزار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواس جس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی رانا محمد اجمل خاں نے سالانہ بجٹ پیش کیاجسے منتخب شدہ ایون نے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق میزانیہ میں متوقع آمدن کا تخمینہ مبلغ39,85,57,000/-روپے منظور کیا گیا۔ جبکہ اخراجات کے مبلغ37,84,50,000/-روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ جس میں جاریہ یعنی غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے مبلغ33,14,50,000/-روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات کے لیے مبلغ4,70,00,000/-روپے شامل ہیں۔غیر ترقیاتی اخراجات میں تنخواہ ملازمین اور پینشن واجبات کی ادائیگی کی غرض سے مبلغ25,49,70,000/-روپے اور اخراجا ت کے لیے مبلغ 7,64,80,000/-روپے شام ہیں ترقیاتی اخراجات میں نئے ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے مبلغ4.28کروڑ روپے جبکہ زیر تکمیل منصوبہ جات کے لیے 42لاکھ روپے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میزانیہ سال2018-19میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کیا گیا ہے۔ اس طرح یہ ٹیکس فری بجٹ ہے ۔چیئر مین بلدیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود لامحدود عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران8نئے آر ۔او فلٹریشن پلانٹس تنصیب کئے تھے جس سے عوام الناس بھر پور طور پراستفادہ حاصل کر رہے ہیں اور پہلے سے تنصیب شدہ فلٹریشن پلانٹس کو اپ گریڈ بھی کر دیا گیا ہے۔ ان فلٹریشن پلانٹس پر لوگوں کا ہجوم دیکھ کر مزید 3حلقوں میں نئے آر ۔او فلٹریشن پلانٹس تنصیب کرنے ، سڑکوں کی مکمل بحالی، لائبریری کو فعال کرنا اور پارکوں کی تزئین آرائش اور سڑیٹ لائٹس کی فراہمی ادارہ کی اولین ترجیحات ہیں۔

متعلقہ عنوان :