شہباز شریف کی قومی حکومت بنانے کی تجویز شکست تسلیم کرنے کا ثبوت ہے،رانا جمیل

اتوار 1 جولائی 2018 18:50

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمااین اے حلقہ136کے امید وار ایڈووکیٹ رانا جمیل منج نے کہا کہ پیپلز پارٹی 25جولائی کے انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی ، ملک کو بحرانو ں سے نکالنا اناڑی اور کھلاڑی کے بس کی بات نہیں،قوم کے ساتھ کھلواڑ کرنے والی جماعت کے لیڈر شہباز شریف کی قومی حکومت بنانے کی تجویز شکست تسلیم کرنے کا ثبوت ہے،ن لیگ اپنے کرتوتوں کا نتیجہ بھگت رہی ہے، عوام کرپٹ لیڈروں سے نجات چاہتے ہیں ،25جولائی کا سورج پیپلز پارٹی کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا،وہ ان خیالات کا اظہار اپنی انتخابی مہم کے دوران مختلف حلقوں میں ووٹروں اور سپورٹروں سے کر رہے تھے، اس موقع پر داؤد شبیر منج بھی انکے ہمراہ تھے،انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی طاقت سے ہی اقتدارمیں آنا چاہتی ہے پیپلز پارٹی کے جیالے متحد ہو جائیں 25جولائی کو لوٹوں اور لٹیروں کو عبرناک شکست دیکر جمہوریت کی ضامن دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والی جماعت کو کامیاب کرانے میں سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے