Live Updates

موجودہ الیکشن اہم ہے جس میں محب وطن امیدواروں کا انتخاب انتہائی ضروری ہے، محمد عاطف خان

عمران خان واحد لیڈر ہے جو اس ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتا ہے، ظاہر شاہ طورو

اتوار 1 جولائی 2018 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) سابق صوبائی وزیر تعلیم حلقہ این ای21اورپی کے 50 کے امیدوار محمد عاطف خان اور پاکستان تحریک انصاف پی کے 52 کے امیدوار ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن اہم ہے جس میں دیانتدار،باکردار اور محب وطن امیدواروں کا انتخاب انتہائی ضروری ہے عمران خان واحد لیڈر ہے جو اس ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتا ہے مردان سے بھتہ خوری کا خاتمہ کیا جہاں اب لوگ ازادی سے کاروبار کررہے ہیںچھلے پانچ سالوں میں سکولوں میں بنیادی سہولیات پر 36 ارب روپے خرچ کئے اور بجٹ کا 20 فیصد تعلیم پہ خرچ کیا جوکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے ا نے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے اہلیان مردان پی ٹی ا ئی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم ا باد طارق کالونی مردان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ،ضلعی کونسلر شیر بہادر اور سابق ناظم یوسی غلہ ڈھیر حاجی نورگل مہمند بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محمد عاطف خان ظاہر شاہ طورو اور دیگر مقررین نے کہاکہ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد رنگ لے لائی ہے ا ج پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے مضبوط سیاسی پارٹی ہے اور ووٹ صرف غریب عوام کے پاس ہے جبکہ خان خوانین انکو گمراہ نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سونامی روکنا کسی کی بس بات نہیں 25 جولائی کے انتخابات میں عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنیں گے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان عوام کی ّ ا واز اور انکی دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں اور ائے روز تحریک انصاف میں لوگ جوق درجوق شامل ہو رہے ہیںنہوں نے کہا کہ25 جولائی کو جیت تحریک انصاف کے امیدواروں کا ہو گا کیونکہ عوام اب کسی کے دھوکے میں نہیں ا ئیں گے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ا خری حد تک جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات