بلوچستان میں پیپلز پارٹی ملکر مخلوط حکومت بنائے گی ،حاجی علی مدد جتک

ناراض کارکنوں کو منایا جارہاہے ،برسراقتدار آکر سب سے پہلے صوبے میں بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے، پریس کانفرنس

اتوار 1 جولائی 2018 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہاہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی ملکر مخلوط حکومت بنائے گی ،ناراض کارکنوں کو منایا جارہاہے ،ہمارے یہاں نہ کوئی سرداراور نہ نواب ہے جو پیپلز پارٹی چھوڑکے جارہے ہیں وہ پشتا رہے ہیں وہ کامیاب کبھی بھی نہیں ہوں گے ،پارٹی میں جیالے اور نظریاتی لوگ ہیں جو ہمیشہ رہیں گے کسی کا پیپلز پارٹی چھوڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑیگا ،انہوں نے یہ بات اتوار کے روز انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا ترجمان خانزادہ یونس خلجی کی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،خانزادہ یونس خلجی نے کہاکہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک ،صوبائی رہنماء امیدوار حلقہ پی بی 27سحر گل خلجی کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتاہوں اور الیکشن میں سحر گل خلجی کیلئے کام کروں گا تاکہ وہ اپنے حلقہ انتخاب کی نمائندگی اسمبلی فلور پر کرسکیں،حاجی علی مدد جتک نے کہاکہ سب سے پہلے میں خانزادہ یونس خلجی کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کا مبارکبا د دیتاہوں کہ انہوں نے ایک مثبت او راچھا فیصلہ کیا ہے نوجوانوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پیپلز پارٹی مزید ہورہی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم برسراقتدار آکر سب سے پہلے صوبے میں بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے اور انکم سپورٹ پروگرام کو جاری رکھیں گے تاکہ نوجوانوں کی مدد ہوسکیں ،انہوں نے کہاکہ پارٹی میں سینئر کارکنوں جن میں روزی خان کاکڑ ،اقبال شاہ ،سحر گل خلجی اور جیسے سینئر کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے ،انشاء اللہ 25جولائی کو انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ،میں پہلے بھی کہہ چکاہوں کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کا جے یو آئی سمیت محب وطن سیاسی جماعتوں سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا سلسلہ جاری ہے اور انشاء اللہ ہم اس مسئلے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے ،انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کے موقع پر سینئر کارکنوں اور نوجوان قیادت کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے ،تاکہ دونوں طبقوں کی نمائندگی ہوسکیں ،انہوں نے کہاکہ 80فیصد سے زیادہ ایسے نوجوانوں اور سینئر کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ دیئے ہیں جو ہمیشہ سے ہمارے ساتھ رہے ہیں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ،اب وہ پشتا رہے ہیں مگر اب ان کی واپسی کا راستہ بند ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی میں کوئی سردار ،نواب نہیں جو ہے وہ ہمارے لاڈلے ہیں انکے نخرے ہم اٹھاتے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے وہ ہمارے جیالے ہیں ہم کسی کو کسی صورت میں ناراض نہیں کریں گے ،