ملک میں جان بوجھ کر انارکی اور انتشار پسندی کو ہوا دی جارہی ہے ملک کا امن تباہ کیا جارہا ہے

جو کہ جمہوریت قومی قیادت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے پیپلزپارٹی نہ گھبرانے والی ہے نہ ہی ڈرنے والی ہے سابق وفاقی وزیرپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید فیصل صالح حیات کا بیان

اتوار 1 جولائی 2018 19:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیرپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ ملک میں جان بوجھ کر انارکی اور انتشار پسندی کو ہوا دی جارہی ہے ملک کا امن تباہ کیا جارہا ہے جو کہ جمہوریت قومی قیادت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے پیپلزپارٹی نہ گھبرانے والی ہے نہ ہی ڈرنے والی ہے عدم برداشت کی بڑھتی ہوئی لہر اور مخالفین کی انتخابی ریلی پر جان بوجھ کر احتجاجی سلسلہ قابل افسوس ہے تشدد کرنے والوں کی سیاست اور گالی گلوچ کلچر ملک اور جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے جس کا راستہ روکنا موجودہ نگران حکومت اور تمام جمہوری قوتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہونی چاہیے اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ لیاری والے بھٹو ازم اور پیپلزپارٹی سے والہانہ محبت کرنے والے ہیں لیکن بدقسمتی سے لیاری کو بدنام کرنے کیلئے بلاول بھٹو مخالفین نے ایسی غیر اخلاقی بدامنی پر مبنی اوچھی کاروائی کی ہے تاکہ پیپلزپارٹی کو لیاری میں بدنام کیاجائے خدا نخواستہ نام نہاد احتجاج کی اڑ میں کوئی بڑا نقصان بھی ہوسکتا ہے 2018ء کا الیکشن خونی الیکشن کا روپ بھی اختیار کرسکتا ہے جو ملک وقوم ملکی جمہوری جماعتوں کے مفاد میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزی تشدد کی سیاست کرنے والے چیرمین بلاول کا راستہ نہیں روک سکتے چند شر پسند عناصر کی جانب سے پری پلان احتجاج باقاعدہ ایک گھنائونی کاروائی تھی تاکہ بلاو ل بھٹو کی ریلی پر پتھرائو کرکے عالمی سطح پر کون سا پیغام دینا چاہتے ہیں ۔