Live Updates

انتخابی مہم میں مسئلہ کشمیر کے بارے میں خاموشی پر آزاد کشمیر کے رہنمائوں کا اظہارِ تشویش

پاکستانی سیاستدان تنازعہ کشمیر کو ملک کو درپیش مسائل سے الگ دیکھتے ہیں، تحریک انصاف آزاد کشمیر کی نائب صدر تقدیس گیلانی مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے کشمیر کو پس پشت ڈال دیا ہے، سا بق وزیر اعظم آزاد کشمیر عتیق احمد خان کشمیر کو نظر انداز کرنا بدقسمتی ہے،جام عت اسلا می رہ نما رشید ترابی

اتوار 1 جولائی 2018 19:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) انتخابی میدان میں برسرپیکار تینوں بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے انتخابی جلسوں میں کشمیر کا ذکر تک نہ ہونے پرآزاد کشمیر کے سیاسی اور مذیبی راہنما خدشات کا اظہار کر رہے ہیں،غیر ملکی میڈ یا ر پو رٹ کے مطا بق ماضی میں پاکستان کی انتخابی سیاست میں نمایاں رہنے والے مسئلہ کشمیر کا انتخابی مہم میں سرے سے ذکر نہ ہونا پاکستانی کشمیر کے سیاسی راہنماوں کے لیے باعث تشویش ہے۔

تحریک انصاف آزاد کشمیر کی نائب صدر تقدیس گیلانی کہتی ہیں کہ پاکستانی سیاستدان تنازعہ کشمیر کو ملک کو درپیش مسائل سے الگ دیکھتے ہیں ۔مسلم کانفرس کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عتیق احمد خان اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے کشمیر کو پس پشت ڈال دیا ہے اور وہ پاکستان کے درپیش بڑے مسائل سے بالکل لاتعلق ہیں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی پاکستانی کشمیر کے سربراہ رشید ترابی کہا ہے کہ کشمیر کو نظر انداز کرنا بدقسمتی ہے۔پاکستانی کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراھیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں بھارت کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہیں اس لیے وہ کشمیر کے بارے میں بات کرنے سے گریزاں ہیں۔ مقبو ضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کا نعرہ 90 کی دھائی میں پاکستان کی انتخابی سیاست کا اہم ترین جز رہا ہے۔

لیکن اس بار بڑی سیاسی جماعتوں کے انتخابی جلسوں میں ذکر تک نہیں کیا جا رہا جبکہ کشمیر کی بنیاد پر بنائے جانے والی جماعت پیپلز پارٹی جس کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کے لیے ہزار سال تک جنگ لڑنے کا نعرہ لگایا تھا، اس کے جلسوں اور انتخابی منشور میں مسئلہ کے حل کے بارے میں کوئی تذکرہ نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات