قمرزمان کائرہ کی بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھرائو کی شدید مذمت

اتوار 1 جولائی 2018 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھرائو کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ لیاری میں پرانی سازش کا نیا حربا استعمال کیا گیا،بی بی کے لال اور جیالوں کے قائد کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم سب سمجھ رہے ہیں کہ تشدد کے ذریعے کس کیلئے راہ ہموار کی جا رہی ہے،لیاری میں پتھر کس کا اور ہاتھ کس کا تھا، ہم سب سمجھتے ہیں۔سیاستدانوں کا راستہ روکنے کے نتائج نہ پہلے اچھے نکلے نہ اب نکلیں گے،ہم نے خون کے دریا عبور کر کے ملک کو جمہوریت دی، چھننے نہیں دیں گے ۔کوئی غلط فہمی میں نہ رہے نہ ہی جیالوں کی امن پسندی کو ہماری کمزوری سمجھے۔