جنوبی وزیرستان ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے تمام سیاسی اومیدواروں کو سیاسی جلے اور کارننگ میٹنگ کی اجازت دیدی،وانہ میںطالبان اور پی ٹی ایم کارکنان کے درمیاں جھڑپ کے بعد دفعہ 144 نافذ کیا گیا تھا

اتوار 1 جولائی 2018 21:00

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2018ء) ٹرائیبل ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے تمام سیاسی اومیدواروں کو سیاسی جلے اور کارننگ میٹنگ کی اجازت دے دی ۔ ٹرائبل ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان میں 4 جون کو دفعہ 144 نافذ کیاگیا تھا۔ جنوبی وزیرستان وانا میں 4 جون کو پی ٹی ایم اور مقامی طالبان کیدرمیان وانا میں جھڑپ ہوئی تھی۔

جھڑپ میں تین افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔جھڑپ کے بعد وانا میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا تھا اور ہر قسم کے سیاسی جلسوں اور کارننگ میٹنگ پر پابندی لگادی تھی ۔ سرکاری زرائع کے مطابق ٹرائیبل ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں جنوبی وزیرستان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 49 اور 50 میں ہونے والے حالیہ الیکشن میں حصہ لینے والے تمام اومیدواروں کو ہر قسم کے جلسے جلوس اور کارننگ میٹنگ کی اجازت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وانا میں 4 جون کو اس وقت دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جب 4 جون کو وانا میں مقامی طالبان اور پی ٹی ایم کے سربراہ علی وزیر کے درمیان خون ریز جھڑپ ہوئی تھی ۔جس میں تین افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔وانا میں حالات کشیدہ ہونے پر ٹرائیبل ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان کے ڈی سی سہیل خان نے ہر قسم کے جلسے ،جلوس اور کارننگ میٹنگ پر پابندی لگادی تھی۔

کشیدہ حالات کی وجہ سے نافذ ہونے والی دفعہ 144 کو ہٹانے کا ابھی تک کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیاگیا تھا ۔جس کی وجہ سے تمام اومیدوار شش و پنج میں مبتلا تھے کہ اگر ہم جنوبی وزیرستان میں الیکشن مہم چلائیں تو حکومت اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے ردعمل ظاہر نہ ہو۔اس وجہ سے ابھی تک کسی بھی اومیدوار نے جنوبی وزیرستان میں الیکشن مہم نہیں چلائی تھی۔

جبکہ ایک اومیدوار نے اپنی مہم کو زندہ رکھنے کے لئے الیکشن 2013 کے جنوبی وزیرستان میں ہونے والے تقریبات کے تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جنوبی وزیرستان کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامہ کے مطابق تمام سیاسی اومیدواروں کو سیاسی جلسے ،جلوس اور کارننگ میٹنگ کی اجازت دی گئی ہے۔اب ہر اومیدوار جنوبی وزیرستان میں اپنا مہم زور و شور سے شروع کریں گے۔