کچھ لوگ مغربی تہذیب کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں،جمال عارف سہروردی

شہریوں سے اپیل کرہے کہ وہ شیر کے نشان کو ووٹ دیکر حیدرآباد کو ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ،رکن مرکزی کونسل مسلم لیگ(ن)

اتوار 1 جولائی 2018 21:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل کے رکن اور سیکریٹری اطلاعات حیدرآباد ڈویژن اورانچارچ الیکشن سیل حیدرآباد ڈویژن جمال عارف سہروردی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حیدرآباد سٹی اور تعلقہ لطیف آبادمیں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں ان کا مقابلہ ان لوگوں سے ہے جوگزشتہ تین دہائیوں سے منتخب ہوتے رہے اور آج بھی بلدیہ پھر قابض ہیں شہر اس وقت کھنڈرات کا نقشہ پیش کر رہا ہے گلیوں ، سڑکوں اور مین شاہراہوں پر سیورج کا پانی جمع ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں آج ایک بار پھر عوام سے قومیت کے نام پر ووٹ مانگنے نکلے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سینٹ میں کروڑوں روپے لیکر ووٹ بیچے اور اپنی پارٹی کا ایک بھی سینٹر منتخب نہیں کیا میں شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ شیر کے نشان کو ووٹ دیکر حیدرآباد کو ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کاویژن ہے کہ وہ حیدرآباد اور کراچی سمیت سندھ کو پنجاب جیسی ترقی دینے کیلئے اپنا کرادار ادا کریں گے آپ لوگوں نے کامیاب کرایا تو حیدرآباد میں ترقی ہی ترقی ہوگی کچھ لوگ مغربی تہذیب کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں اور مشرقی تہذیب کا خاتمہ کر رہے ہیں یہ امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے نگراں حکومت جس کا کام شفاف انتخابات کروانا ہے نہ کہ روپے کی قدر میں کمی لانا اور پنچاب میں دوسرا بجٹ پیش کر دیا ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے بجلی پر ، سوئی گیس پر پیسے بڑھانے کامقصد مہنگائی کا طوفان برپا کرنا ہے جو کہ غریب عوام کے خلاف سازش ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی سندھ میں فوج اور رینجرز کی مددسے امن و امان قائم کیا جو آج بھی قائم ہے ہر پارٹی آزادانہ طور پر الیکشن لڑ رہی ہے ، زلفی بخاری کا نامECLسے نکالنا خلافِ قانون اقدام تھا ا س کے لئے نگراں وزیرِ داخلہ قوم کو جواب دہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار کہ رہے ہیں شہباز شریف کراچی والوں کو گلے لگائیں گے 70,60 فیصد ریوینو کراچی کو دیں گے جی ہاں! شہباز شریف نے کراچی سے الیکشن لڑنے کیلئے کراچی ولوں کو گلے لگا لیا ہے وہ کراچی کی عوام سے بہت محبت کرتے ہیں جب تک کراچی کے مسائل حل نہیں ہوجاتے اس وقت تک جدوجہد جاری رکھیں گے کراچی کو ایشیا کا خوبصورت شہر بنائیںگے پانی کا بنیادی مسئلہ کامیاب ہونے کے بعد 6ماہ میں حل کر دیں گے ہر گھر میں پانی مہیا کیا جائے گا ، کراچی کی عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ شہباز شریف کو منتخب کرا کے کراچی کو رول ماڈل بنوائیں گے یہ فاروق ستار کی مرضی ہے کہ وہ اپنے امید وار دستبردار کرائیں یا نہ کرائیں، پاکستان بابائے قوم حضرت قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں ایک طویل صبر آزما جدو جہد کے نتیجے میں مسلم لیگ کی کوکھ سے پاکستان نے جنم لیا ہے آج جتنے بھی لیڈر ہیں یہ سب پاکستان کی بدولت ہیں پاکستان نہ ہوتا تو یہ سائیکل رکشہ چلا رہے ہوتے ۔

نیا پاکستان کسی کا باپ بھی نہیں بنا سکتا جو نئے پاکستان کی بات کر تاہے وہ تحریکِ پاکستان کے 30لاکھ گمنام شہیدوں کی توہین کرتا ہے۔ مسلم لیگ کا کرادار آج بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا 71سال پہلے تھا مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف جو کہ ترقیاتی کاموں کے خالق ہیں انہوں نے پنجاب میں تاریخی ترقیاتی کام کراکے پنجاب کے شہروں کو بین الاقوامی شہروں میں تبدیل کر دیا ہے ۔

مسلم لیگ (ن ) اس وقت پل سراط سے گزر رہی ہے تمام تر قوانین مسلم لیگ(ن) کے لئے ہیں نیب کا کردار بھی مشکوک ہو چکا ہے جو فیصلے الیکشن سے پہلے کرنے تھے وہ اب کئے جارہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف درخواست دلوا کے مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ سر اسر نا انصافی زیادتی ہوگی اور اس کا ردِ عمل بڑا خطرنا ک ہوگا ، اس عمل سے الیکشن کا انعقاد مشکوک نظر آتاہے۔کراچی اور حیدرآباد کی عوام اپنے آبا ئو اجداد کی پارٹی مسلم لیگ (ن) کی طرف گامزن ہے کیونکہ انہیں پتا ہے کہ یہی پارٹی ہماری امنگوں اور آرزئووں پر پورا ترے گی۔