ووٹرز عام انتخابات میں امیدواروں سے نفاذاسلام ،عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت کے تحفظ ،سودی نظام کے خاتمے اور فحاشی وعریانی کے خاتمہ کیلئے کام کر نے کا وعدہ لیں، علماء اکرام

پیپلز پار ٹی 25جو لا ئی کو ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی،میاں محمد ایوب

اتوار 1 جولائی 2018 21:10

لاہور۔یکم جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ جس طرح سے سندھ سے ایک نشست پر بلا مقابلہ پیپلز پارٹی جیت چکی ہے ٹھیک اسی طرح سے عوام کی طاقت سے پیپلز پار ٹی 25جو لا ئی کو ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی۔ پچیس جولائی کا دن فتح کا دن ثا بت ہو گا۔انہوںنے کہاکہ عوام ن لیگ کی سا بق کارکر د گی کی بنیا د پر انہیں انتخابا ت میں مستر د کر دینگے ۔

(جاری ہے)

نواز لیگ کی مصنوعی ترقی کا غبارہ پھٹ گیا،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی معاشی انقلاب کے دعوے کرنے والوں کے منہ پرطمانچہ ہے، انہوں نے کہا کہ اب عوام کسی طور ان کے کھوکھلے نعروں میں نہیں آئیں گے ، انہوںنے کہا کہ میگا پراجیکٹس میں بھاری کرپشن کیلئے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبانے کے اثرات چند ماہ قبل ہی نظر آنے لگے تھے،اب مزید بھانڈے پھوٹتے جارہے ہیں،ہر بار معاشی انقلاب لانے کے دعوے کرنے والے قوم کو جواب دیں کہ اربوں ڈالر کی تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کہاں گئی۔