Live Updates

عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہماری سیاست کا محور ہے ،جواد احمد

اتوار 1 جولائی 2018 21:10

لاہور۔یکم جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2018ء) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہماری سیاست کا محور ہے ، برابری پارٹی عوامی جزبات کی ترجمان ہے ،نواز لیگ،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے کھوکھلے نعروں سے عوام تنگ آچکے ہیں اب عوام کو برابری کی بنیاد پر حقوق فراہم کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان باتوں کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 132 میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حلقہ لاہور کا مضافاتی حلقہ ہے جس کے ایک طرف تو لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات میسر ہیں اور دوسری جانب یہاں کے لوگ تو سیوریج ،تعلیم ،صاف پانی اور علاج جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیںاور ہم ان لوگوں کے حقوق کے لئے برابری کی بنیاد پر جنرل الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ ان کو وہ تمام حقوق فراہم کرسکیں جو ان کے لئے ضروری ہیں اور ریاست ان لوگوں کو تمام حقوق فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات