Live Updates

مولانا فضل الرحمان وہ مقناطیس ہے جو جدھر طاقت ہوتی ہے اس سے جڑ جاتا ہے ،ْ عمران خان

بنوں کے فرعون کا مقابلہ کرنے کیلئے یہاں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،ْڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا مولانا نہیں ہو سکتا ،ْپختونخوا کی حکومت نے پانی سے بجلی کے 4 پراجیکٹ بنائے اور 74 میگا واٹ بجلی پیدا کی ،ْ300 چھوٹے چھوٹے پاور اسٹیشن چشمہ کے اوپر بنائے اور جہاں کبھی بجلی نہیں تھی ،ْ جلسے سے خطاب

اتوار 1 جولائی 2018 21:40

مولانا فضل الرحمان وہ مقناطیس ہے جو جدھر طاقت ہوتی ہے اس سے جڑ جاتا ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بنوں کے فرعون کا مقابلہ کرنے کیلئے یہاں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،ْمولانا فضل الرحمان وہ مقناطیس ہے جو جدھر طاقت ہوتی ہے اس سے جڑ جاتا ہے ،ْڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا مولانا نہیں ہو سکتا ،ْپختونخوا کی حکومت نے پانی سے بجلی کے 4 پراجیکٹ بنائے اور 74 میگا واٹ بجلی پیدا کی ،ْ300 چھوٹے چھوٹے پاور اسٹیشن چشمہ کے اوپر بنائے اور جہاں کبھی بجلی نہیں تھی ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنوں آدھامی پل کے مقام پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بنوں کے فرعون این اے 35کے امیدوار اکرم خان درانی کا مقابلہ کرنے کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اکرم خان دُرانی کی2002 سے پہلے کیا حیثیت تھی سب جانتے ہیں لیکن آج ارب پتی بن گئے ہیں ووٹ مانگنے کیلئے آ ئے تو پوچھنا کہ آ پ نے کیا کارکردگی دکھائی فضل الرحمن 2002سے اقتدار میں ہے ان کی مثال مقناطیس ہے جہاں طاقت دیکھتا ہے جڑ جاتا ہے اُنہیں مولانا کہنا مولانا کی توہین سمجھتا ہوں وہ تو پاؤر سیکنگ میزائل ہیں کیونکہ ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا فضل الرحمن مولانا نہیں ہو سکتا 2002سے ہر حکومت میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ضرور بنتے ہیں مگر اُنہوں نے کشمیری بھائیوں کیلئے کیا کیاگزشتہ پانچ برس میں پاکستان کے اوپر بیرون ممالک کا قرضہ 13ہزار ارب سی27 ہزارارب روپے کو پہنچ گیا 14ہزار ارب کا قرضہ کدھر گیا اور کدھر سے لا یا گیا اکرم خان درانی اور فضل الرحمن بھی نواز شریف حکومت کا حصہ رہے ہیں ملک کا بچہ بچہ مقروض کر دیا گیا عوام حکومت کرنے والوں سے پوچھ لیں اتنا قرضہ کیسے چڑھ گیا اب یہ پیسہ واپس کرنے کیلئے کدھر سے لائیں گے اکرم خان درانی وزیر رہے ہیں وہ بھی صورتحال کے ذمہ دار ہیں اُنہوں نے کہا کہ آج سے دس سال قبل ڈالر کی قیمت 60روپے تھے آج 125روپے کا ہو گیا اُنہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ، سر ی لنکا اور بھارت میں گیس و بجلی پاکستان سے سستی ہیں خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے دور اقتدار میں بجلی بنانے کی پوری کوشش کی اور کے پی حکومت کے سوا کسی نے بھی بجلی منصوبے نہیں لگائے خیبر پختونخوا میں چار مائیکرو ہائیڈل پاؤر پراجیکٹ بنائیں اور 300چھوٹے پاؤر اسٹیشن لگائے ہماری حکومت نے دو سال میں بھر پور کوشش کی مگر مجھے کیوں نکالا والوں نے موقع نہیں دیا تیل ، کوئلے سے بجلی بنائیں گے ڈالر مہنگا ہوا تو ہر چیز مہنگی ہو گی ماحولیاتی آ لودگی سے بچنے کیلئے بلین ٹریز منصوبے کے تحت اربوں پودے لگائیں جس سے نہ صرف ما حول پاکیزہ رہے گا بلکہ لاکھوں آفراد کو روز گار بھی مل گیا ہے اُنہوں نے کہا کہ اکرم خان درانی جیسے لوگوں نے ملک پر قبضہ کرکے یرغمال بنایا ہے قوم غریب جبکہ لٹیرے امیر ہو چکے ہیں انشاء اللہ چار ہفتے بعدہمارے ملک کی قسمت کا فیصلہ ہو گا کہ قائد اعظم کا پاکستان بنے گا یا چوروں کا پاکستان ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس پارٹی کو جتوائے جو ملک کے نظام کو ٹھیک کر لیں پاکستان تحریک انصاف ضروری نہیں اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے خیبر پختونخوا کے اداروں کا نظام ٹھیک کیا دیگر صوبے کی پولیس کا موازنہ خیبر پختونخوا کی پولیس سے کر لیں کے پی پولیس کی کارکردگی بہتر ہے پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی حکومت نے پیسہ لگا کر ہسپتالوں کو ٹھیک کیا ڈاکٹرز کی تعداد تین ہزار سے بڑھ کر اب 9ہزار ہو چکی ہے صحت انصاف کارڈ سے غریب شہری کو سال میں پانچ لاکھ ملتے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں سرکاری اسکولوں کو ٹھیک کر نا میرا سب سے پہلا خواب ہے کیونکہ بچوں کو اسکولوں میں مفت تعلیم ملے تو وہ بزنس مین بن جاتے ہیں ملازمتیں ملک جاتی ہیں اقتصادی ، معاشی حالت ٹھیک ہونے کیساتھ ساتھ و اخلاتی تربیت ہو تی ہے اس مقصد کیلئے ہم نے خیبر پختونخوا کی اسکولوں میں 60ہزار اساتذہ بھرتی کئے جبکہ ایک ہزار اسکول قائم کئے ہم پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں خیبر پختونخوا جیسا نظام چاہتے ہیں آخر میں اُنہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کسی آمریت سے ڈرنے والے نہیں اور انشاء اللہ آ نے والے انتخابات میں بھر پور مقابلہ کرکے مخا لفین کو شکست دیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات