پیپلز پارٹی ہی وہ واحد عوامی پارٹی ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں، فریال تالپور

اتوار 1 جولائی 2018 22:00

نوڈیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) پی پی لیڈیز ونگ رہنماء فریال تالپر نے پی ایس 10سے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا، شہداء کے مزارات پر ھاضری دی تفصیلات کے مطابق 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کی پی ایس 10کے امیدوار فریال تالپر نے الیکشن مہم کا آغاز گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دے کرکیا ۔

(جاری ہے)

فریال تالپر نے نوڈیرو کے مختلف محلوں میں جاکرپی پی کے مقامی رھنما نثارمحمد مراد بھٹو سے ان کی والدہ کے وفات پر تعزیت کی پیپلز پارٹی کے سٹی صدر سید ارشد شاہ کی رھائشگاہ پرکارنرمیٹنگ سے خطاب کرتیفریال تالپور نے کہا کہ شہید بینظیربھٹو کا وارث بلاول بھٹو ہے وہ اس حلقے این اے 200 سے اور میں پی ایس 10پرامیدوار ہیںعوام ہماراساتھ دیںپیپلز پارٹی ہی وہ واحد عوامی پارٹی ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں ۔اس موقع پر اعجازلغاری ،انوربرڑو ،ریاض کنگو، دلیپ کمار ودیگر کارکنان بڑی تعداد میں بھی موجود تھے فریال تالپر نے سینئر سیاستدان نثار محمد مراد بھٹو کوپی ایس 10 سے اپنی الیکشن مہم کا نگران مقرر کردیا ہے ۔