Live Updates

عمران خان کاجہانگیرترین سےٹیلیفونک رابطہ، باہمی امورپرتبادلہ خیال

عمران خان نےجہانگیرترین کے تمام تحفظات دور کردیے،جہانگیرترین کی آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وطن واپسی متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 1 جولائی 2018 22:13

عمران خان کاجہانگیرترین سےٹیلیفونک رابطہ، باہمی امورپرتبادلہ خیال
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جولائی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے ناراض سینئر رہنماء جہانگیرترین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں عمران خان نے ٹکٹس کی تقسیم سے متعلق جہانگیرترین کے تمام تحفظات دور کردیے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پارٹی کو جہانگیرترین کی ضرورت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جہانگیرترین سے لندن میں ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔

عمران خان نے جہانگیرترین کی خیریت دریافت کی اور باہمی امور پربات چیت بھی کی۔نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جہانگیرترین کے تمام تحفظات دور کردیے ہیں۔ جس کے باعث اب پی ٹی آئی کے ناراض سینئر رہنماء جہانگیرترین کی آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وطن واپسی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جہانگیرترین کوواضح کیا کہ پارٹی کوآپ کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء جہانگیرترین نے لندن نے میں اپنی آنتوں کا میڈیکل چیک اپ کروایا ہے۔ واضح رہے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء جہانگیرترین پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم پرناراض تھے۔ پارٹی میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین دھڑوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پرکھینچا تانی چل رہی تھی۔ پی ٹی آئی میں زیادہ ترالیکٹیبلزجیانگیرترین لیکر آئے۔

لیکن ان میں بعض اہل امیدواروں کو ٹکٹ نہ دینے پرجہانگیر پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئے تھے۔ تاہم عمران خان نے اب جہانگیرترین کے لوگوں کوٹکٹ دے بھی دیے ہیں۔عائشہ نذیر جٹ نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ جہانگیرترین کاروباری شخص ہیں اورکرپٹ عناصرکوترجیح دیتے ہیں۔ تاہم عائشہ نذیر جٹ نے بورے والا کے انتخابی حلقہ این اے 162سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن جیت کر عمران خان کوتحفہ دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات