جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کا اعزاز ، 6ممبران کو قومی و صوبائی اسمبلی کی6نشستوں پر پارٹی ٹکٹ جاری

اتوار 1 جولائی 2018 22:20

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کا اعزاز ، 6ممبران کو قومی و صوبائی اسمبلی کی6نشستوں پر پارٹی ٹکٹ جاری ، ن لیگ نے حلقہ این اے 102سے طلال چودھری ، پی پی 98میں رانا شعیب ادریس، پی پی 101میں رائے حیدر علی کھرل ،پی پی 102میں سردار سکندر حیات جتوئی، پیپلز پارٹی نے پی پی 102میں حسن سردار جتوئی ، تحریک لبیک نے حلقہ این اے 103میں رائے اعجاز حسین کھرل تحریک لبیک کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ بار ایسوس ایشن کے 6ممبران عام انتخابات 2018ء میں پارٹی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ 6ممبران میں حلقہ این اے 102سے ن لیگ کے امیدوار طلال چودھری ایڈووکیٹ ، ن لیگ پی پی 98سے رانا شعیب ادریس ایڈووکیٹ، پی پی 101ن لیگ کے امیدوار رائے حیدر علی کھرل ایڈووکیٹ، پی پی 102ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر سردار سکندر حیات جتوئی ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 102حسن سردار جتوئی ایڈووکیٹ، حلقہ این اے 103تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ ہولڈر سابق ایم پی اے رائے اعجاز حسین کھرل ایڈووکیٹ بھرپور انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جڑانوالہ کی تاریخی میں پہلی بار 6ممبران ایڈووکیٹس کو پارٹی ٹکٹ جاری ہوئے ہیں۔