طلال چودھری اور اکرم چودھری کے مابین صلح کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

طلال چودھری کی ممکنہ نااہلی کی صورت میں ان کی جگہ حلقہ این اے 102میں آزاد امیدوار اکرم چودھری کو الیکشن میں کامیاب کروایا جائے گا، ذرائع

اتوار 1 جولائی 2018 22:20

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) طلال چودھری اور اکرم چودھری کے مابین صلح کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ حلقہ این اے 102میں ن لیگ کے امیدوار سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور ان کے حقیقی چچا سابق صوبائی وزیر اوقاف آزاد امیدوار حلقہ این اے 102محمد اکرم چودھری کے مابین خاندانی ، سیاسی رنجش چلی آرہی تھی مگر برادری کے سرپنچوں نے متفقہ طور پر طلال چودھری اور اکرم چودھری کے مابین سیاسی رنجش کو ختم کروا کر صلح کروادی ہے طلال چودھری اور اکرم چودھری کے مابین صلح کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔

(جاری ہے)

مصدقہ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں توہین عدالت کیس میں طلال چودھری کی ممکنہ نااہلی کی صورت میں ان کی جگہ حلقہ این اے 102میں آزاد امیدوار اکرم چودھری کو الیکشن میں کامیاب کروایا جائے گا۔ یادرہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے حلقہ این اے 102میں اکرم چودھری کو آزاد امیدوار کی حیثیت سے بالٹی کا نشان الاٹ کیا ہے۔