پیپلز پارٹی حلقہ این اے 78 ، پی پی49 اور پی پی50 نارووال میں امیدوار کو نامزد نہیں کر سکی

اتوار 1 جولائی 2018 22:20

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن2018کیلئے حلقہ این اے 78 ، پی پی49 اور پی پی50 نارووال میںکسی بھی امیدوار کو نامزد نہیں کر سکی،ذرائع کے مطابق ان دنوں حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پارٹی کے کسی بھی کارکن نے درخواست نہیں دی اور نہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2013کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے موجودہ این اے 78اور اس وقت کے حلقہ این اے 117سے انوارالحق چوہدری نی3054 ۔پی پی136 موجودہ حلقہ پی پی49 سے چوہدری مسعود احمد بسرا ایڈووکیٹ نی3384ووٹ اور پی پی135 موجودہ پی پی50 سے امیدوار زین الحسن رضوی نے صرف3914ووٹ حاصل کیے تھے ۔