بورے والا،مسلم لیگ ضلعی اور یوتھ ونگ کی جانب سے ٹکٹ دینے کے فیصلے کے خلاف بغاوت ،آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان

حلقہ پی پی 230سردار خالد محمود ڈوگر کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ

اتوار 1 جولائی 2018 22:20

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) مسلم لیگ ضلع ،تحصیل ،سٹی اور یوتھ ونگ کا مسلم لیگ کا ٹکٹ دینے کے فیصلے کے خلاف بغاوت ،آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے سابق مسلم لیگی ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کو نظر انداز کر کے خالد محمود ڈوگر کو ٹکٹ جاری کرنے کے فیصلے کے خلاف مسلم لیگ کے ضلعی نائب صدر اے غفار پاشا ایڈووکیٹ،تحصیل صدر حافظ عبید اللہ ،تحصیل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد سرور ،سٹی صدر غلام رسول زیدی ،جنرل سیکرٹری رانا سعید احمد ،سٹی نائب صدر عبدالطیف غزنوی ،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سٹی صدر محمد قاسم رحمانی ،یوتھ ونگ کے رہنمائوں مبشر اسحاق ،شیخ احمد رضا ،عطاء محمد بھٹی،منیر احمد رندھاوا،مسلم لیگ ٹریڈرز ونگ کے محمد آصف بھٹی اور انجمن تاجران تحصیل بوریو الا کے صدر حاجی نعیم سلطان اور صرافہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شہزاد مصطفی اور بزرگ مسلم لیگی رہنما سید لیاقت حسین گیلانی نے مسلم لیگ کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 230سردار خالد محمود ڈوگر کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حلقہ سے سابق مسلم لیگی ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں جو کہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے مسلم لیگ ن تحصیل بورے والا کے صدر حافظ عبید اللہ نے کہا کہ بعض سیاستدانوں نے ایک سازش کے تحت مسلم لیگ کے سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کو ٹکٹ نہیں لینے دیا جو کہ چوہدری ارشاد احمد آرائیں اور حلقہ پی پی 230کے مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں اور ان کے ووٹر وں اور سپورٹروں کے ساتھ زیادتی ہے سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں ایک متحرک اور دیانتدار شخص ہیں انہوں نے گزشتہ 5سالوں میں حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرواکر مسائل حل کر وائے ہیں حلقہ کے لوگوں کی بے پناہ خدمت کی ہے ان کی اس کارکردگی کی بنا پر ان کے حلقہ انتخاب کے لوگ ان کو بھاری اکثریت کامیاب کروائیں گے