صاف وشفاف الیکشن کی امید دم توڑ رہی ہے،دھاندلی برداشت نہیں کرینگے،نوازشریف

ملک میں انتشار پھیلانے والی کیفیت پیدا نہ کی جائے، چودھری نثار کی باتوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہوتی ہے پاکستان واپس چلا جاؤں گا،میڈیا سے گفتگو

اتوار 1 جولائی 2018 22:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ زندگی کی مشکل ترین دور سے گزر رہا ہوں عام انتخابات میں دھاندلی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے دھاندلی برداشت نہیں کریںگے،صاف شفاف الیکشن کی امید ختم ہوتی جا رہی ہے، ملک میں انتشار پھیلانے والی کیفیت پیدا نہ کی جائے، چودھری نثار کی باتوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہوتی ہے پاکستان واپس چلا جاؤں گا۔

گزشتہ وز لندن میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ صاف شفاف الیکشن کی امید ختم ہوتی جا رہی ہے اہلیہ کی طبیعت بہتر ہوتے ہی پاکستان واپس چلا جاؤنگا عوام باشعور ہو گئے ہیں دھاندلی برداشت نہیںکریں گے ملک مین ایسی کیفیت پیدا نہ کریںجس سے انتشار پیدا ہو۔

(جاری ہے)

زندگی کی مشکل ترین دور سے گزر رہا ہوں انہوںنے مزید کہا ہے کہ ڈالر مہنگا ہوا یہ کسی کی زمہ داری ہے۔

ہم 104 پر چھوڑ کر گئے تھے۔ پنجاب حکومت کے ہاتھ میںکچھ نہیں وہ کچھ نہیںکر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کی باتوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے امیدوار اقبال سراج سے کل کے واقعے کے بعد بات ہوئی تھی۔ اقبال سراج سے بات کر کے تمام حقائق جانے تھے کوئی بھی بات بغیر تصدیق کے نہیں کرتا۔ انہوںنے مزید کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن والا کھیل عام انتخابات میںبھی کھیلا جا رہا ہے عام انتخابات میںدھاندلی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔