آفاق احمد کی لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ کی شدید مذمت

ْ انتخابی مہم کے دوران انتہا پسندی کے مسلسل مظاہرے خطرناک روایت ہے،رہنما مہاجرقومی موومنٹ

اتوار 1 جولائی 2018 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2018ء) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چئیرمین آفاق احمد نے لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران انتہا پسندی کے مسلسل مظاہرے خطرناک روایت ہے جس سے اجتناب کرنا چاہیی. آفاق احمد نے کہا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کہ پیپلز پارٹی نے برسوں عوام کو صرف تکلیفیں دیں لیکن ان تکلیفوں کا ازالہ پتھراؤ یا تشدد سے نہیں ہوسکتا.

غلطی خواہ کسی بھی جانب سے ہو قابل برداشت نہیں ہوسکتی. آفاق احمد نے کہا کہ اس شرمناک حرکت کے پیچھے جو بھی ہو اسے یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ آج جو بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہوا وہ کل اسکے اپنے ساتھ بھی دہرایا جاسکتا ہی. آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ پیپلز پارٹی کے عوام دشمن اقدامات کی سب سے بڑی ناقد ہے لیکن اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پتھراؤ یا تشدد کی حمایت کی جائے، جن لوگوں نے عوام کو اکسایا وہ جمہوریت کے دشمن ہیں.

آفاق احمد نے کہا کہ انتخابات میں فتح یا شکست 25 جولائی کو سامنے آجائے گی لیکن مخالفت میں انتہا پسندی کا راستہ اختیار کرنا خطرناک طرز عمل ہے جس کے سدباب کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ ہمیشہ سے تشدد کی مخالف رہی ہے، ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس نفرت انگیز اقدام میں جو بھی ملوث ہو اسے کڑی سزا دی جائے اسکے علاوہ انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے�

(جاری ہے)

�#