اگر عوام نے موقع دیا تو پیپلز پارٹی اقتدار میں آکرپھر ملک وقوم کو ترقی و خوشحالی کے دور کی طرف گامزن کرے گی۔سید علی موسی گیلانی

اتوار 1 جولائی 2018 23:00

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبل سید علی موسی گیلانی نے کہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں جو اپنے قیمتی ووٹ سے اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں پیپلز پارٹی نے پہلے بھی ایوانوں میں جاکر عوام کے مسائل کے حل کے لئے کاغذی نہیں عملی طور پر اقدامات کئے انشاء اللہ اب بھی عوام نے موقع دیا تو ایک بار پھر پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ملک وقوم کو ترقی و خوشحالی کے دور کی طرف گامزن کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسلر مختیار بلوچ کی (ن) لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر ان کی رہایش گاہ پیر کالونی نمبر 3میںکارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں حاجی رانا سجاد حمید، چوہدری محمد حسین ، ڈاکٹر طیب، ملک رشید ملنگی کالرو، اللہ دتہ کالرو، ملک حنیف کمبوہ، رانا منور، ملک راشد موہل، جمال اعوان، میاں جاوید، جعفر اعوان، نواز سندھی، چوہدری اسلم، اقبال جام، استاد اختر مستری سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی سید علی موسی گیلانی نے مزید کہا کہ پارٹی میں شامل ہو نے والوں کو ویلکم کرتے ہیں ان کو جائز مقام دیں گے اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔