پٹرول کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ بہت بڑا ظلم ہے، حافظ محمد سعید

اتوار 1 جولائی 2018 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2018ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ بہت بڑا ظلم ہے۔

(جاری ہے)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب عوام پر اور زیادہ بوجھ پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ کا بہانہ بنا کرپٹرول کی قیمتیں بڑھا دیناکسی طور درست نہیں ہے۔