حکمران ملک سے غربت ختم کرنے کی بجائے غریب ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں،سیف اللہ خالد

اتوار 1 جولائی 2018 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2018ء) ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید ردعمل ظاہرکیا اور کہا ہے کہ حکمران ملک سے غربت ختم کرنے کی بجائے غریب ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بار بار پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام کی زندگیاں اجیرن بنائی جارہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے وگرنہ ملک میں مہنگائی کی شدید لہر آئے گی ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید بوجھ ڈالنا کسی طور درست نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :