Live Updates

ہمارے ذہن میں الیکشن کے بائیکاٹ کی کوئی بات نہیں، ہمارا ووٹ بنک موجود ہے،ووٹرز پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ تیار ہیں،میری سوچ ملک کے غریبوں کی خدمت کرنا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر اگلے 10 سال کا ایجنڈا بنانا چاہیئے، ریحام خان کی کتاب کے لیے پیسے دینے کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشور آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا،عوام انتخابات مین جو فیصلہ کریں سب کو قبول کرنا چاہیئے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اتوار 1 جولائی 2018 23:40

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2018ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے ذہن میں الیکشن کے بائیکاٹ کی کوئی بات نہیں، ہمارا ووٹ بنک موجود ہے،ووٹرز پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ تیار ہیں،میری سوچ ملک کے غریبوں کی خدمت کرنا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر اگلے 10 سال کا ایجنڈا بنانا چاہیئے، ریحام خان کی کتاب کے لیے پیسے دینے کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشور آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا،عوام انتخابات مین جو فیصلہ کریں سب کو قبول کرنا چاہیئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی پوری ٹیم پہلے دن سے یہ کہتی تھی کہ ہم خیبرپختونخوا کو تعلیم کا سینٹر آف ایکسیلینس بنا دیں گے، شعبہ صحت کے حوالے سے خیبرپختونخوا کو دنیا کا مایہ ناز صوبہ بنا دیں گے جہاں پر بہترین ہسپتال ہوں گے، بہترین ایچ آر ہو گی، بہترین سافٹ وئیر ہوگی، ایکسپرٹس ہوں گے، سی ٹی سکینز ہوں گے، ایم آر آئی مشینیں ہونگی اور بہترین لیبز ہوں گی لیکن پرانا انگریزوں کے دور سے چلا آتا ہوا لیڈی ولنگٹن ہسپتال پشاور کے علاوہ کوئی ایک یونیورسٹی بتا دیں جو انہوں نے خیبرپختونخوا میں صحت کے حوالے سے بنائی ہو یا کوئی نیا ہسپتال ہی بنایا ہو، کہاں پر نئی ایم آر آئی مشینیں لگائی ہوں، کہاں پر انہوں نے نئی سی ٹی سکینز لگائی ہوں یا ادویات کی کوالٹی کو بہتر بنایا ہو کوئی ایک چیز تو بتا دیں لیکن صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع کے کونے کونے میں چلے جائیں، پنجاب کے ہر ضلعی ہسپتال میں زہریلا مواد ختم کرنے کے لیے پلانٹس لگائے اور صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے مذید اہم و موثر اقدامات کیے تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے، پنجاب کے 13 اضلاع میں سی ٹی سکین مشینیں لگا دی گئی ہیں جبکہ باقی ہر ضلعی ہسپتال میں بھی یہ مشینیں لگائی جا رہی ہیں جہاں 24 گھنٹے مریضوں کو سی ٹی سکین کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور بالکل مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے، تمام سی ٹی سکینز کا خرچ حکومت پنجاب برداشت کرتی ہے، پیتھالوجی لیبز سمیت ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز بھی ورلڈ کلاس لگائی ہیں، اگلا الیکشن جیتا اور ہماری حکومت آئی تو نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کو ہیلتھ کیئر کے حوالے سے ملایشیا اور ترکی کے ہم پلہ لے آئیں گے، محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے نہ صرف خود کو بلکہ پورے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کیا، ہمارے ذہن میں بھی یہ بات نہیں کہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں، ہمارا ووٹ بنک موجود ہے جو پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ تیار ہیں، میں نے گورننس میں اس صوبہ پنجاب کو اپنا خون پسینہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے 13 اضلاع میں سی ٹی سکین مشینیں لگا دی گئی ہیں جبکہ باقی ہر ضلعی ہسپتال میں بھی یہ مشینیں لگائی جا رہی ہیں جہاں 24 گھنٹے مریضوں کو سی ٹی سکین کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ بالکل مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے، تمام سی ٹی سکینز کا خرچ حکومت پنجاب برداشت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیتھالوجی لیبز کے ساتھ ساتھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز بھی ہم نے الحمدللہ ورلڈ کلاس لگائی ہیں جسے جب کوئی چاہے جا کے دیکھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے موقع دیا، ہم نے اگلا الیکشن جیتا اور ہماری حکومت آئی تو نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کو ہیلتھ کیئر کے حوالے سے ملایشیا اور ترکی کے ہم پلہ لے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک بنائے تاکہ لوگوں کو ہیپاٹائٹس جیسے مرض سے بچایا جا سکے۔ محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کا نام تو پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے نہ صرف خود کو بلکہ پورے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ذہن میں بھی یہ بات نہیں کہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں، ہمارا ووٹ بنک موجود ہے اور ہمارے ووٹرز پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کو سب سے گناہگار شخص سمجھتا ہوں لیکن میں نے گورننس میں اس صوبہ پنجاب کو اپنا خون پسینہ دیا ہے، ہم نے ساہیوال کا پاور پلانٹ چین کی سپیڈ سے بھی زیادہ تیز تیار کیا اور اس پاور پلانٹ سے 2 فیصد منافع ہمیں ملے گا۔

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ میری سوچ ملک کے غریبوں کی خدمت کرنا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر اگلے 10 سال کا ایجنڈا بنانا چاہیئے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام انتخابات مین جو فیصلہ کریں سب کو قبول ہونا چاہیئے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب کے لیے پیسے دینے کا مجھ پر لگایا جانے والا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے، ریحام خان کی کتاب کے لیے ایک دھیلہ بھی دیا ہو تو میں ذمہ دار ہوں لیکن یہ بات درست ہے کہ میرے سیاسی مخالفین ہمیشہ مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں جن کا ان کے پاس کوئی ثبوت بھی نہیں ہوتا حالانکہ اپنی حکومت والے صوبے میں ان لوگوں نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشور آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی آبادی پنجاب کا 31 فیصد ہے اور پنجاب میں مذید صوبے بنانے کی قرارداد ہم نے 2010ء میں پیش کی، ہم نے جنوبی پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تعلیم سمیت شعبہ صحت کو بھی بہتر بنایا تاکہ عوام کے معیاری زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئے صوبوں کے مخالف بالکل بھی نہیں اور نہ ہی ہمیں کوئی اعتراض ہے۔ پروگرام کے آخر میں پروگرام کے میزبان کی فرمائش پر محمد شہباز شریف نے گانا بھی سنایا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات