پیپلز پارٹی کا سندھ کے نگران وزیر اطلاعات کی برطرفی کا مطالبہ

چیئرمین پیپلز پارٹی کے دورہ لیاری کے دوران ہونے والی شرپسندی کا وزیر اطلاعات نے دفاع کرکے پیپلز پارٹی سے اپنی مخاصمت ظاہر کردی ہے، سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری کا جاری کردہ بیان

پیر 2 جولائی 2018 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ اپنے وزیر اطلاعات کو برطرف کرکے اس کے بیان کی وضاحت کریں۔

(جاری ہے)

نیر بخاری نے کہا چیئرمین پیپلز پارٹی کے دورہ لیاری کے دوران ہونے والی شرپسندی کا وزیر اطلاعات نے دفاع کرکے پیپلز پارٹی سے اپنی مخاصمت ظاہر کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واڈوو نے شرپسندوں کو شاباش دی۔نیر بخاری نے کہا نگران حکومت کے ترجمان کا بیان حکومت کی غیرجانبداری کو بے نقاب کر رہا ہے۔ نیر بخاری نے کہا وزیر اطلاعات متنازعہ بن چکے وزیر اعلیٰ سندھ اپنے وزیراطلاعات کو فوری طور پر برطرف کریں۔