سابق صدرآصف علی زرداری نے نواز شریف سے خفیہ ملاقات کی تردید کر دی

بلاول کو اپنی زندگی میں وزیر اعظم دیکھنا چاہتا ہوں لیکن پاور پالیٹکس سے اقتدار میں آنے کی بجائے حزب اختلاف کا حصہ بننا پسند کروں گا ، نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو سے اقتباس

پیر 2 جولائی 2018 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدرآصف علی زرداری نے نواز شریف سے خفیہ ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کو اپنی زندگی میں وزیر اعظم دیکھنا چاہتا ہوں لیکن پاور پالیٹکس سے اقتدار میں آنے کی بجائے حزب اختلاف کا حصہ بننا پسند کروں گا ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے کوئی خفیہ ملاقات نہیں کی ۔ میں اپنی زندگی میں بلاول بھٹو کو پاکستان کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتا ہوں ۔ میں پاور پالیٹکس کا حصہ نہیں بنوں گا اس کی نسبت اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دوں گا ۔