Live Updates

بجلی بلوں میں ٹیکسز کی لمبی لائن، ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافہ، بیروزگاری، کرپشن کو پروان چڑھانا لیگی حکومت کے کارنامے ہیں،امیدوار این اے 80 میاں طارق محمود

پیر 2 جولائی 2018 00:00

گوجرانوالہ ۔1 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2018ء) گزشتہ پانچ سال ترقی و خوشحالی کے جھوٹے دعوے کرنیوالوں کا اقتدار ختم ہوتے ہی پول کھل گیا لیگی دور حکومت میں کیا ترقی ہوئی سب کچھ عوام کے سامنے ہے نواز شریف کی دولت اور بچے ان کا علاج ان کے مذہبی تہوار بیرون ممالک ہوتے ہیں عوام پوچھتے ہیں کیا یہاں یہ صرف لوٹ مار کیلئے رہ رہے ہیں بجلی بلوں میں ٹیکسز کی لمبی لائن، ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافہ، بیروزگاری، کرپشن کو پروان چڑھانا لیگی حکومت کے کارنامے ہیں۔

ان خیالات کااظہار امیدوار این اے 80 پی ٹی آئی میاں طارق محمود امیدوار پی پی 56 چودھری طارق گجر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے سے زیادہ تیاری کیساتھ الیکشن کے میدان میں اتری ہے پی ٹی آئی کی تاریخی کامیابی دیکھ کر مخالفین سرکھجاتے رہ جائیں گے جس طرح انہوں نے عوام کو رسوا کئے رکھا الیکشن 2018 ء میں ان کے ہاتھ بھی رسوائی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

جتنا فنڈ پنجاب حکومت کو ملا اس سے کئی اعلیٰ معیار کے سرکاری ہسپتال بنائے جاسکتے تھے ویسٹ کمپنی کا نظام عالمی معیار کے مطابق کیا جاسکتا تھا گوجرانوالہ میں چلڈرن ہسپتال، برن یونٹ، یونیورسٹی بنائی جاسکتی تھی لیکن جنہیں صرف تجوریاں بھرنا آتا ہو انہیں عوام کے دکھ کہاں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کا بچہ بیمار ہوجائے تو بد قسمتی سے یہاں چلڈرن ہسپتال نہیں اکلوتے سرکاری ہسپتال میں غریب کے بچوں کو جس معیار کی سہولتیں مل رہی ہیں وہ غریب کی غربت کیساتھ مذاق ہے۔ دو پل بناکر شہر کا نقشہ بدلنے کا دعویٰ کرنیوالوں کو شرم آنی چاہئے اب عوام میں یہ کس منہ سے ووٹ مانگنے جارہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات