Live Updates

ملک میں بد معاشوں او رلیٹروں کو نکال کر دم لیں گے،شیخ رشید احمد

غریب لوگوں کی آواز ہوں میرے مخالفین مجھے ایک سیٹ کا لیڈر کہتے ہیں،شہباز شریف نے پنجاب میں 56 کمپنیوں کے نام پر اپنی فیکٹریاں بنوائی ،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پیر 2 جولائی 2018 00:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں بد معاشوں او رلیٹروں کو نکال کر دم لیں گے غریب لوگوں کی آواز ہوں میرے مخالفین مجھے ایک سیٹ کا لیڈر کہتے ہیں۔ اب عمران خان کے ساتھ حکومت بنانے جا رہا ہوں حکومت میں آ کر اپنی زندگی کی بہترین سیاست کروںگا۔ شہباز شریف نے پنجاب میں 56 کمپنیوں کے نام پر اپنی فیکٹریاں بنوائی حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کا مقدمہ ہے۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مخالفین مجھے ایک سیٹ کا لیڈر کہتے ہیں میں غریب لوگوں کی آواز ہوں بلے کے ساتھ مل کر حکومت بنانے جا رہا ہوں۔ اپنے حلقے میں سب سے پہلے اسپتال بناؤں گا میں کسی سے ووٹ کی بھیگ نہیں مانگنا چاہتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکن اپنا ووٹ ضائع نہ کریں ملک سے لیٹروں اور بدمعاشوں کو نکال کر دم لیں گے حکومت میں آ کر اپنی زندگی کی بہترین سیاست کروںگا۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب میں کوئی 56 کمپنیاںنہیں ہے یہ سب شہباز شریف کی فیکٹریاں ہیں۔ حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کا مقدمہ ہے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے 4 سال مین جتنا قرضہ لیا گیا 70 سال میں نہیںلیا۔ حکومت میں آ کر 15 ہزار نوجوانوںکو روز گار دوں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات